وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا 80 فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے تاہم ڈیمز فنڈ کیلئے سالانہ 30 ارب کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ حکومت تب مضبوط ہوتی ہے جب عوام حکومت کے ساتھ کھڑی ہو۔
گورنرہاؤس کراچی میں ڈیمز فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملٹری ڈکٹیٹر ایوب خان کے دور میں ڈیمز پرسب سے زیادہ کام ہوا۔
انیس سو ساٹھ میں سستی بجلی ملتی تھی۔ ہم نے جو پانی پر بجلی بنانی تھی وہ 1990ء میں بجلی آئی پی پیز پر بننا شروع ہوئی، جس سے بجلی مہنگی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کیلئے 5 ہزار 600 کیوسک میٹر پانی تھا لیکن آج ایک ہزار کیوبک میٹر رہ گیا ہے۔ اگر ہم اسی طرح چلتے رہے تو 2025ء تک ہم بڑے متاثر ہوں گے۔ گندم اگانے کیلئے بھی پانی نہیں ہوگا












