فوج کیخلاف بغاوت کیلئے نکلنے والا اب ان سے بھیک مانگ رہا ہے، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

0
1504

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات منصوبے کا ماسٹر مائنڈز زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے۔ اس نے سوچا فوج کو جھکا لے گا، مگر چال اُلٹی پڑ گئی، فوج کے خلاف بغاوت کے لیے نکلا تھا اب ان سے بھیک مانگ رہا ہے۔

ملتان کے علاقے شجاع آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر لیگی نائب صدر نے کہا کہ شجاع آباد کی عوام کو نوازشریف کا سلام ، 12اکتوبر1999کوبھی نوازشریف شجاع آبادمیں تھے، پہلی بار شجاع آباد آئی ہوں ، نوازشریف 7باریہاں آئے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لئے خود یہاں آئی ہوں، دوتہائی اکثریت والاوزیراعظم شجاع آباد سے اسلام آباد پہنچا تو مسنگ پرسن ہو گیا، نواز شریف کو دوبار عمرقیدہوئی، جلاوطنی ہوئی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیانوازشریف نےایک باربھی کہایہ املاک جلادو؟،جوملک بناتاہوں وہ ملک جلاسکتا ہے؟ درد تو اسی کو ہوگاجو اس مٹی کا بیٹا ہے،جس نےایک ایک اینٹ سےملک تعمیرکیااسی کوملک کادردہوگا،بڑی دفعہ ظلم کاسامناکیالیکن جلاؤگھیراؤکی ترغیب نہیں دی،ہمیشہ جمہوری جدوجہد سے انتقام کا سامنا کیا،جن ہاتھوں نےمیٹروبس بنائی ہوکیاوہ میٹروبس جلاسکتےہیں؟جن ہاتھوں نےسڑکیں تعمیرکی ہوں کیاوہ سڑکیں توڑسکتےہیں؟جنہوں نےدہشت گردی ختم کی کیاوہ ملک کےساتھ دہشت گردی کرسکتےہیں؟جوہاتھ ملک تعمیرکر سکتے ہیں وہ ملک نہیں توڑسکتے۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کرنل شیرخان کے بھائی نےکہایادگارہمارااثاثہ تھی اسےبھی جلادیا،جنہوں نےشہداءکی بےحرمتی کی کیاوہ کسی رحم کے مستحق ہیں؟شہداءکی توہین کرنے والے سن لیں قوم آخرتک تمہارا پیچھاکرےگی، یہ قوم شہداء کی تذلیل کرنے والوں چین سے نہیں رہنے دے گی، منصوبے کاماسٹرمائنڈزمان پارک میں چھپ کربیٹھا ہے۔فتنہ دفن ہو گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY