ہوگئے پر اثر نعت کہتے ہوئے، بلال رشید

0
885

زندگی ہو بسر نعت کہتے ہوئے
جومیں قلب و جگر نعت کہتے ہوئے
شکر مولا کہ اپنا مکمل ہوا
زندگی کا سفر نعت کہتے ہوئے؎
کیا شرف اس سے بڑھ کر ملے گا مجھے
موت آئے اگر نعت کہتے ہوئے
خود سا جو مصطفی کو سمجھتے نہیں
وہ جھکاتے ہیں سر نعت کہتے ہوئے
مجھ سا گمنام بھی دیکھتے دیکھتے
ہوگیا معتبر نعت کہتے ہوئے
وجد کرتے ہیں سرکار کے عشق میں
میرے قلب و جگر نعت کہتے ہوئے
یاد شہر مدینہ کے انوار کی
ہوتی ہے ہم سفرنعت کہتے ہوئے
پالیا ہم نے بھی رب کونین سے
باغ جنت میں گھر نعت کہتے ہوئے
دیکھیے اے بلال آپ کے شعر بھی
ہوگئے پر اثر نعت کہتے ہوئے
بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY