انڈونیشیاء اور امریکا کی انیس سال بعد مشترکا فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں، جو 11 نومبر تک جاری رہیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جکارتہ میں امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوپ ویسٹ نامی مشترکا فوجی مشقیں جزیرہ سلاویسی کے علاقے منادو میں شروع ہوئیں۔
جن میں امریکی بحریہ اور انڈونیشیا کی ائیرفورس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سفارت خانے کے ترجمان برائن میک فیٹرز نے کہا کہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکا فوجی مشقیں 19 سال بعد منعقد ہو رہی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY