کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپا مار کر ان کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ نیو رضویہ سوسائٹی سے حراست میں لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی ۔
فیصل رضا عابدی پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر بھی رہ چکے ہیں













