’ لیڈر ضمانت لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے‘، ولید اقبال کی والدہ جیل بھرو تحریک پر پھٹ پڑیں

0
737

حریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر پھٹ پڑیں۔

ایک بیان میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے جیل بھرو تحریک پر کھری کھری سنائیں اور کہا کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتاہے جیل جاؤ۔

انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالا تر ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں اب تک چند رہنماؤں نے گرفتاری پیش کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY