سات ارب دینار ضائع کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے: الصدر

0
862

عراق کے ایک سرکردہ مذہبی سیاسی رہ نما اور الصدرگروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے سات ارب دینار بارش میں بہہ جانے کے نتیجے ضائع ہونے پراس کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بارش کاپانی کسی بنک کے اندر محفوظ اربوں دینار تباہ کردے۔ ان کا کہنا تھا کہ سات ارب دینار بارش کے پانی میں تلف نہیں بلکہ کرپشن کی نذر ہوئے ہیں۔ میں عدالت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عراق کے مرکزی بنک کے گورنر نے دعویٰ کیا تھا کہ حالیہ برشوں کے دوران پانی ایک بنک میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 ارب دینار تلف ہوگئے تھے۔ امریکی کرنسی میں‌ یہ رقم 50 لاکھ ڈالرکے برابرہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ “ٹوئٹر” پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سات ارب دینار ضائع کرنے والوں کا تعین کرکے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کرقومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY