اقتصادی رابطہ کمیٹی میں سٹیل مل ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لۓ ایک ارب چھ کروڑ روپے کی منظوری دی گئ لیکن کوششوں کے باوجود ریڈیو پاکستان کے ملازمین اور پینشنرز کے واجبات کی ادائیگی کے لۓ ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا.
عام طور پر بجٹ میں تنخواہ, پینشن اور دیگر مراعات میں اضافے کے بعد اکثر محکموں میں یہ اضافہ یکم اگست یا یکم ستمبر کو ادا کر دیا جاتا ھے لیکن ریڈیو پاکستان ایسا ادارہ ھے جہاں اس اضافے کے فوائد اکتوبر/نومبر میں ملتے ھیں مگر اس دفعہ تو حد ھو گئی کہ دسمبر شروع ھونے والا ھے لیکن ابھی تک کچھ نہیں ھوا. حالانکہ فوج کے بعد یہ واحد ادارہ ھے جو جغرافیائی ھی نہیں بلکہ نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت کرتا ھے.
یہ اضافہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین اور پینشنرز میں بے چینی پائی جاتی ھے. کیا وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کا کوئی افسراس سلسلے میں وضاحت کرنا پسند کرے گا؟ یہ بات ذھن نشین رھے کہ تنخواہ اور پینشن میں صرف دس فیصد اضافہ ھوا ھے جبکہ مہنگائی میں کم از کم بیس فیصد اضافہ ھو چکا ھے
گلزار عثمانی














Mr. Gulzar Usmani expressed true situation of Radio Pakistan about payment of enhancement in salary and pension. Radio Pakistan is a great institution but considered a lower. The High Ups are earning marks by showing silence. Amazingly dirty administrative style. The employee and retired have not been providing medical facilities. Being a retired Station Director Radio Pakistan Lahore, I have been purchasing medicines for the past three years and no reimbursement. No cancer hospital is on the panel. Alas!