خلیجی ریاست قطر نے اوپیک سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کے روز قطر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ وہ جنوری تک تیل برآمد کرنے والے ممالک کے اس گروپ سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔ 1960 کی دہائی میں بننے والی اس تنظیم سے کسی خلیجی ملک کے اخراج کا یہ پہلا واقعہ ہے

۔ یہ بات اہم ہے کہ اوپیک میں قطر کا حصہ نہایت قلیل ہے، تاہم قطر کے اخراج سے اس تنظیم کے مستقبل کے حوالے سے کئی طرح کے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اوپیک پر سعودی عرب کی اجارہ داری ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے قطر اور دیگر خلیجی ریاستوں کے تعلقات نہایت کشیدہ ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY