وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں سرکاری ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، فیصلہ وزیراعظم کے باجوڑ جلسہ کے بعد کیا گیا، دہشت گردی کی کارروائیوں میں بوسٹرز تباہ کر دیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کےعوام کے لئے ایک اور خوشخبری کا اعلان کردیا، حکومت نے قبائلی علاقوں میں سرکاری ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ وزیراعظم کے باجوڑ جلسہ کے بعد کیا گیا۔

اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے آئی جی ایف سی سے رابطہ کیا اور قبائلی عوام کو اطلاعات و نشریات تک رسائی دینے پر مشاورت کی گئی ، حکومت کا کہنا ہے قومی و سیاسی امور پر اطلاعات کا حصول آسان بنایا جائے۔

آئی جی ایف سی سمیت سیکیورٹی اداروں نے اہم فیصلے پر اتفاق کرلیا ہے ، سرکاری ٹی وی کے بوسٹرز کی دوبارہ تنصیب پر کام شروع کر دیا گیا ہے، قبائلی اضلاع میں سرکاری ٹی وی کی نشریات کاآغازجلدشروع ہو گا۔

خیال رہے دہشت گردی کی کارروائیوں میں بوسٹرز تباہ کر دیے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY