علی رضا قتل کیس تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا تفتیش کاروں نے ایف آئی ائے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور ایئرپورٹ پر اترنے والے کراچی کے رہائشی مسافروں کی تفصیلات بھی جمع کی جائیں گی۔
کراچی میں قتل ہونے والی ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے سید علی رضا عابدی کے کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں نے ایف آئی ائے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مقامی افراد کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔ ہوٹلوں میں مقیم افراد کی چھان بین اور تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
اس سلسلے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ساؤتھ افریقہ، دبئی، شارجہ اور بینکاک سے پاکستان پہنچنے والے افراد کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کراچی کے رہائشی وہ افراد جو کراچی کے علاوہ اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے ایئرپورٹ پر اترے ہیں ان افراد کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔












