العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل تیار کی جا چکی ہے جس کا حتمی جائزہ لیا جارہا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی 7 سال قید کی سزا کے خلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کی اپیل کے ساتھ سزا معطل کرنے کی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔
واضح رہے احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی،نیب آرڈیننس کے تحت فیصلے کی تاریخ کے بعد 10 روز میں اپیل دائرکی جاسکتی ہے













