میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نہ بلڈنگ اور نہ ہی شادی ہال توڑیں گے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وسیم اختر نے سندھ حکومت کو مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے سندھ حکومت سے کہا کہ وہ عمارتیں گرائے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کریں۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر 500 عمارتیں گرانے پر عمل درآمد روکا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن شادی ہالز میں شادی کی بکنگ ہے وہ بھی گرانے کا کہا گیا ہے، چیف جسٹس سے عمارتیں گرانے کے احکامات پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہیں۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ جن عمارتوں کو گرانے کا کہا گیا انکروچمنٹ نہیں،زمین استعمال کی تبدیلی کا معاملہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY