پی سی بی نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کر لیا، مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کرینگے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا پوسٹ مارٹم اس ہفتے کیا جائے گا۔اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اس ہفتے اہم مشاورت کا آغاز ہو گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ورلڈ کپ کے دوران بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں مگر ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں اور مشاورت میں اب تیزی آنے کا امکان ہے











