ایران نے جنگ بندی کی تجاویز پر اپنا ردعمل مرتب کرلیا ہے، ہم نے اپنے جوابات مرتب کیے ہیں اور مقررہ وقت پر تفصیلات کا اعلان کریں گے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے متحدہ عرب امارات میں امریکی فوج پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
ترجمان ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای میں ایران کے حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اور ہاری ہوئی فوج کی بےعزتی محض ہتھکنڈوں سے ٹھیک نہیں ہوگی
اردنی فوج کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرون اردن کی فضائی حدود میں مار گرائے گئے۔
اردن نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری بیان میں پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران گرنے والے ملبے اور پروجیکٹائلز سے متعلق 18 رپورٹس پر بھی کارروائی کی گئی۔
ترجمان کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کچھ مقامات پر مالی نقصان ضرور پہنچا ہے۔













