انسان کا معاملہ شیر خوار بچے کی طرح ہے ۔ ۔

0
1583

… انسان کا معاملہ شیر خوار بچے کی طرح ہے ۔ ۔ ۔ بچہ چمکتے ہوئے خنجر کو دیکھتا ہے تو اسے طلب کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ماں اس سے وہ خنجر دور کر دیتی ہے ۔ ۔ ۔ بچہ مزید نزدیک ہو کر اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ماں خنجر بچے کی رسائی سے ہی مکمل دور کر دیتی ہے ۔ ۔ ۔ بچے ماں کی طرف متوجہ ہوتا ہے چونکہ اسے ہی ملجا و ماویٰ سمجھتا ہے ۔ ۔ ۔ ماں کے ساتھ ضد کرتا ہے ۔ ۔ ۔ روتا ہے ۔ ۔ ۔ بچگانہ انداز میں تڑپ دکھاتا ہے ۔ ۔ ۔ چیخنے لگتا ہے ۔ ۔ ۔ آنسو بہاتا ہے ۔ ۔ ۔ یہاں تک کہ روتے تڑپتے لڑتے ہوئے ماں کو اپنے انداز سے مارنے اور دانتوں سے کاٹنے کی بھی کوشش کرتا ہے ۔ ۔ ۔ لیکن ماں بچے کی طرف تو متوجہ رہتی ہے ۔ ۔ ۔ البتہ اس کی خواہش کی جانب کوئی توجہ نہیں کرتی ۔ ۔ ۔

لیکن بچہ آخر کار بھول بھال تھک چک سمجھوتہ کر کے خاموش ہو چلتا ہے ۔ ۔ ۔ البتہ ہم جو فہم رکھتے ہیں اور بالغ ہیں ۔ ۔ ۔ آخر میں تھک چک کر سمجھوتہ کرنے کے بجائے نفرت کی جانب نکل جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ یہ اس لیے لیے ہے کہ بچے کی حرکت ، بچے کا ردِ عمل خالص فطری ہے ۔ ۔ ۔ اس پر کسی باہری نجاست کا اثر نہیں ہے ۔ ۔ ۔ جب بڑے فطرت کو دبا چکے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ ہم پر طبیعت ، تربیت ، ماحول ، عادات و اطوار ، کا غلبہ ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ اور وہی ہمیں بجائے فطری ردِ عمل کے ، غیر عقلی ردِ عمل یعنی نفرت کی جانب کھینچ لے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔

بڑے دراصل ان عوامل کے غلام ہیں ۔ ۔ ۔ انہیں کے مطابق چلتے رکتے ہیں ۔ ۔ ۔

لیکن یہ تو ایک سادہ سا علمی نقطہ ہے ۔ ۔ ۔

جب آپ دعا کرتے کرتے تھک جائیں ۔ ۔ ۔
اور دعا کی سکت نہ رہے اور مایوسی گھیر لے ۔ ۔ ۔

دل بھر آئے اور آنکھیں نم ہونے لگیں ۔ ۔ ۔

مکمل تنہائی اور بے چارگی بے بسی و سہارگی کا احساس ہو ۔ ۔ ۔

تو ایک بات یاد کریں ۔ ۔ ۔ اپنے آپ کو ایسے عمل پر مجبور نہ کریں ۔ ۔ ۔ جس کیلئے تمہارا آپ مزاحمت کرے ۔ ۔ ۔

یہ دل اکثر تھک جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ سو ان کیلئے حکیمانہ جملے تلاش کریں ۔ ۔ ۔ خدا سے اپنے رشتے پر غور کریں ۔ ۔ ۔ خدا سے اپنی محبت کی شدت پر فکر کریں ۔ ۔ ۔

جیسے کلام پاک۔۔۔۔احادیث۔۔۔دعائے کمیل۔۔۔دعائے ندبہ۔۔۔صحیفہ سجادہ اور بہت سی دعاوں کے جملوں پر غور کیجیے۔۔۔۔

تو حکیمانہ کلام ۔ ۔ ۔ اور ہمارے پاس تو اس کلام کا خزانہ ہے ۔ ۔ ۔ دعائے کمیل ، دعائے ندبہ ، زیارتِ ناحیہ ، صحیفہ سجادیہ کی جملہ دعائیں ، نحجہ البلاغہ ، یہ تمام عارفانہ کلام ہے ۔ ۔ ۔ حکیمانہ کلام ہے ۔ ۔ ۔

اپنے دل کا علاج یہیں سے کیجیے ۔ ۔ ۔

اچھا جب یوں حال ہو ۔ ۔ ۔ زبان دعا نہ کر پائے دل مایوس اور بے بسی کا احساس کرے تو جو ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ ہونے دیں ۔ ۔ ۔ دل رونا چاہتا ہے ، رونے دیں ۔ ۔ ۔ دعا نہیں کرنا چاہتا ، نہ کروائیں ۔ ۔ ۔ لیکن خدا سے رابطہ نہ توڑیں ۔ ۔ ۔ ہر صورت اس سے جڑے رہیں ۔ ۔ ۔ ایسی حالت میں جب آنسو رخساروں پر طغیانی بن کر گزر رہے ہوں اور دل خشک ہو ۔ ۔ ۔ تو ایسی حالت میں دعا نہ بھی کریں ۔ ۔ ۔ اپنی آنکھیں آسمان کی طرف ہی لگائے رکھیں ۔ ۔ ۔ چاہے کتنا ہی شکوہ کیوں نہ ہو ۔ ۔ ۔ کتنا ہی کرب کیوں نہ ہو ۔ ۔ ۔

کیا نہیں سُنا کہ دلوں کو سکون خدا کے ذکر سے ہی میسر ہے ۔ ۔ ۔ ذکرِ خدا کیا ہے ، آپ کو معلوم ہے ۔ ۔ ۔ انسان جب خود مطمئن ہو کہ وہ کسی غلط ہدف کی جانب کسی غلط راہ پر نہیں ہے اور اندر اور باہر سے مکمل اخلاص کے ساتھ جڑا ہے اور مکمل حق پر ہے ۔ ۔ ۔ تو اس کی مکمل دنیا کی بربادی کے بعد اس کا دل ٹھہرا ہوا رہتا ہے ۔ ۔ ۔ چاہے وہ دنیا میں تہا رہ جائے ، رسوا کر دیا جائے ، کرب و اذیت سے مسلسل دوچار کیا جائے ۔ ۔ ۔ وہ غمگین تو ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ یہ فطری بات ہے اس سے چھٹکارا نہیں ۔ ۔ ۔ البتہ اس کا دل بے قرار نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ سکون میں رہتا ہے ۔ ۔ ۔ ٹھہرا ہوا ، سکوت میں ، مکمل مُطمئن ۔ ۔ ۔

جسٹن سنو۔ ۔ ۔

انتخاب فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY