بھارت کا جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے انتقال کا دعویٰ غلط نکلا۔
بھارتی میڈیا نے خبر چلائی کہ مولانا مسعود اظہر راولپنڈی کی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے، جو گزشتہ روز انتقال کرگئے۔
قریبی ذرائع کے مطابق مسعود اظہر کے اہلخانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جیش محمد کے سربراہ زندہ ہیں۔
بھارتی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ مسعود اظہر جگر کے کینسر کے مرض کے باعث راولپنڈی کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ جیش محمدکے سربراہ 2 مارچ کو دوران علاج انتقال کرگئے۔
جیش محمد کے سربراہ کے قریبی ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی خبر کی تردید مسعود اظہر کے اہلخانہ نے کردی ہے۔













