بڑے نام بڑے نام یہ سُن سُن کر کان پک گئے ہیں اور ان نام نہاد بڑے ناموں کا کردار اور عمل دیکھ کر حیرت ہوتی ہے انکو یہ احساس بھی نہیں ہوتا کہ اگر معصوم لوگوں نے انکو بڑا نام بنا ہی دیا ہے تو یہ اسکا دس بیس فیصد پاس ہی کر لیں
سوچنا یہ ہے کہ ان میں سے نوے فیصد بڑے نام کیسے بنتے ہیں؟ اپنے کام اور محنت سے نہیں اپنے منصب اور رتبے کی وجہ سے۔ کیونکہ لوگوں کا ایک بڑا طبقہ ذاتی مفاد کے حصول کے لیئے اور انکی قربت کے لیئے انکو بڑا نام کہنا لکھنا شروع کر دیتے ہیں اور تھوڑے ہی عرصے میں انکو مکمل یقین ہو جاتا ہے کہ یہ واقعی بڑے نام ہیں
پھر انکی گردن میں سریا آ جاتا ہے۔صدارت کر کے یا مہمان خصوصی بن کر یہ حشرات الارض واقعی خود کو دوسروں سے افضل بلکہ افضل ترین سمجھنے لگتے ہیں اور ایسی صورت حال میں ادب پس پشت چلاجاتا ہے اور شخصیت پرستی شروع ہو جاتی ہے
ادب میں کچھ ایسے بھی بڑے نام ہیں جو نہ نثر لکھتے ہیں نہ نظم لیکن چونکہ وہ دربار داری کی وجہ سے کسی ادبی علمی تحقیقی ادارے کی سربراہ بن بیٹھے ہیں اس لیئے انکو ادب کے سرکاری اعزاز بھی ملتے ہیں اور وہ ادبی تقریبات کی صدارتیں بھی کرتے ہیں۔ اپنے ارد گرد نظر ڈالیں ایسے بہت سے ابن الوقت مل جائیں گے
ان بڑے ناموں کی اکثریت کسی نوجوان کو مشاعرے میں داددینا شرم سمجھتی ہے اور ایسا مکروہ چہرہ بنا کر بیٹھتے ہیں کہ ادب کی حالت پر رحم آتا ہے
آگے بڑھیں اور اس رویے کو بدلیں کہ یہ کام ہمیں آپکو ہی کرنا ہے۔ ہم نے اسکی بنیاد فروری دوہزار اٹھارہ میں رکھی جب عالمی اخبار کے بینر تلے چار خواتین نگہت نسیم، دلشاد نسیم ، شاہین اشرف علی اور غزالہ رشید کی پانچ کتابوں کا اجرا پاکستان کے سات شہروں میں کیا اور ان تقریبات میں ادب کی منڈی کے کسی ہاٹ کیک کسی نام نہاد بڑے نام کی صدارت تو کُجا مدعو بھی نہیں کیا اور اسکے باوجود یہ تمام تقریبات بے حد کامیاب تھیں۔ ہمارے لیئے وہ سب بڑے نام تھے جو ان تقریبات میں آئے اور وہ بڑے نام تھے جنہوں نے کسی مفاد کسی لالچ کے بغیر اپنے خرچ پر ہماری تقریبات کا اہتمام کیا
بڑے نام اور بڑے لوگ اپنے عمل اور کردار سے ہوتے ہیں
یہ سب لکھنے کا خیال اس لیئے آیا کہ فیس بُک پر عزیزی عمران الحق نے ایک پوسٹ لگائی ہے جسے پڑھ کر منتظمین پر ترس بھی آیا اور غصہ بھی کہ کیا یہ محفل ان نام نہاد بڑے ناموں کے بغیر نہیں ہو سکتی تھی؟
لیجئے عمران الحق کی پوری پوسٹ خود پڑھ لیجئے اور ادب کی منڈی پر کف افسوس ملیئے
صفدر ھمدانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Imran Ul Haq is with Imad Kasir.
10 March at 12:27 ·
“کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام
مُجھے تو اور کوئ کام بھی نہیں آتا”
عماد قاصر بھائ کا بُہت شُکر گُزار ہوں جنہوں نے اس خوبصورت تقریب میں اس طالب علم کو مدعو کیا ، کسی بھی ایسی تقریب میں ۲ مہمانان گرامی بُہت اہم ہوتے ہیں ایک تو صدر محفل دوسرے جنہوں نے نظامت کے فرائض ادا کرنے ہوتے ہیں اتفاق سے کل دونوں
ہی “ عظیم “ ہستیاں تقریب میں موجود نہیں تھیں ،اس خوبصورت تقریب میں شرکت کر کے ۲ باتیں سیکھیں پہلی بات کہ کسی کے ہونے یا نہ ہونے سے کُچھ فرق نہیں پڑتا اگر کسی بڑے نام کواس تقریب کی صدارت کے لیے کہا گیا تھا تو یہ اعزاز اُس شخصیت کے لیے ہے نہ کہ قاصر صاحب کہ لیے اگر آپ اپنی کسی مجبوری کی وجہ سے تشریف نہیں لائے تو اس سے اس خوبصورت تقریب پر رتی برابر بھی فرق نہیں پڑا، اسلام آباد میں بھی اسی کلیات کی تقریب پذیرائ میں صدارت کا اعزازآپ کو “ بارہواں کھلاڑی” سمجھ کر نہیں دیا گیا تھا کہ وہاں بھی آپ تشریف نہ لا سکے۔
اب جنہوں نے نظامت کرنی تھی اُنکا بھی کُچھ زکر خیر کرتا چلوں، اس تقریب کے صدر نے تو اسلام آباد سے تشریف لانا تھا لیکن آپ نے تو اسی شہر سے آنا تھا یہ محفل آپ کے بُہت ہی پیارے دوست کی کلیات کی تقریب پذیرائ کے سلسلے میں تھی آپ نہیں آئے تو نظامت کے فرائض بخوبی پروفیسر سہیل احمد صاحب نے ادا کر دیے آپ کے بھی نہ آنے سے کُچھ فرق نہیں پڑا لیکن افسوس ضرور ہُوا۔
یہاں ڈاکٹر نذیر تبسم صاحب اور دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کروں گا کہ اُن سب کی وجہ سے تقریب میں کسی کی کمی محسوس نہیں ہوئ۔
(نوٹ۔ایک بات اور بھی کہنا چاہتا ہوں کہ یہ میرے ذاتی خیالات ہیں جس نے جو بھی بات کرنی ہو میری وال پر اس تحریر کے حوالے سے کریں عدنان قاصر یا عماد قاصرکا اس تحریر سے کوئ تعلق نہیں۔)












