رمضان المبارک کا آخری عشرہ۔عشرہ مغفرہ۔۔ شمس جیلانی

0
1201

جس کے بارے میں حضرت جبرئیل ؑ نے کہا کہ “وہ ہلاک ہوا جس نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گزاردیا اور اللہ سبحانہ تعالیٰ سے اپنی مغفرت نہیں کرالی “جس پر حضور ﷺ نے آمین فرمایا بھلاً سوچو کسقدر ان ﷺ کا دل دکھا ہوگا جو کہ سب کو جنت میں لے جانا چاہتے ہیں اوراپنے ہرامتی کو جنت میں دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے کئی جگہ پر قر آن میں یہ فرماکر کے کہ “کیا آپ خود کو ہلکان کرلیں گے اگر یہ ایمان نہیں لاتے ہیں تو؟ً کیا آپ ان کیلیئے خود کو ہلاکت میں ڈال لیں گے جوکہ ابدی جہنمی ہیں۔اور اگر میری یہ ہے مرضی ہوتی تو میں سب کو ایک امت پیدا کرتا۔ مگرمجھے تو آزمانا ہے کہ کون میری خاطر متقی بنتا ہے اور خود کو جنت کامستحق ثابت کرتا ہے اور کون برے کام کرکے خود کو جہنم کا مستحق ثابت کرتا ہے“ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا اللہ سبحانہ تعالیٰ نے کہیں ایسا بھی فرمایا کہ تم جو چاہو میری مرضی میرے نبی ﷺکے احکامات کی خلاف ورزی کرتے رہو میں تمہیں معاف کرتا رہونگا؟ مسلمانوں سے پہلے سب سے اللہ سبحانہ تعالیٰ کی سب سے چہتی قوم بنی اسرائیل تھی اس کی پوری تشریح کے لئے سورہ طہ کی آیات نمبر180 سے 182 کی تفسیر دیکھ جا ئیے اس میں بھی ان کے لئیے کہیں لکھا کہ تم جو چاہو کرتے پھرومیرا وہ جذبہ رحم جو میں نے خود پر واجب کرلیا ہے وہ تمہا رے جب بھی وہاں کام آئیگا۔ وہاں تو ان سے بھی تمام انعامات گناکر، آخر میں فرماد یا ہے کہ میرا عذاب بھی “ شدید ہے“ اسی طرح یہ قرآن میں کہیں نہیں فرمایا کہ تم چونکہ میرے حبیبﷺ کی امت ہو میں نے تم پر روزے اس لئیے فرض کیئے ہیں کہ اگلے سال بھی ان ان کاموں کو رمضان کی آمد سے پہلے جو جاری رکھے تھے اسی طرح جاری رکھو اور تیزی سے ذخیرہ اندوزی وغیرہ کرنا شروع کردو ۔ قیمتوں کو جتنی بلندی پر لے جاسکتے ہو لے جاؤ بلکہ اپنی مرضی کےمطابق اس میں ملاوٹ بھی شامل کر لواور پھر یہ زحمت بھی گوارا نہ کرو جو کہ میرآئین ہے کہ توبہ کرلو اور خود کم کو از کم آخری عشرے میں ہی سہی میرے سامنے آکر توبہ کرکے ہمیشہ متقی ہوجا ؤ؟ اگر تم وہ بھی نہ کرو تو تم کیا سمجھتے ہو تم نے جو پورے رمضان میں اندھیر نگری مچائی ہوئی تھی میں بغیر توبہ کیے معاف کردونگا تاکہ تم نئے رمضان کے لئیے پھر سے تیاری شروع کردو صرف اس بنا پر کے تم نے مولوی صاحب کی اسی مال میں سے خاطر تواضع کردی ہے پورے رمضان ضروتمندوں کو اپنے درسترخوان پر جاری ہزاروں روزہ داروں کی افطاری کروائی ہے۔ جبکہ یہ سب تو ان کے لیئے ہے کہ جن کے پاس حلال کی کمائی تھی اور جوکہ پہلے ہی سے اللہ سبحانہ تعالیٰ سے ڈرنے والے تھے انہوں نے اس میں سے ان کے لئیے خرچ کیااور ان کا یہ خرچ کرنا اگلے رمضان تک کے کفیل ہوگا جس طرح ان کی نماز دوسرے وقت تک کی کفیل ہوتی۔ یاان کے لئیے جنہوں نے بجائے متقی بننے کے اپنے ناجائز طریقہ سے مال کماکر جہنم کو اپنے لئیے مزید بھڑکایا؟ جب تم ہی اپنی کرتو توں پر پانی ڈالنے کو تیار نہیں؟ بلکہ پورے ماہ میں کوئی میدان تم نے فتنے پیدا کرنے کا نہیں چھوڑا جس کے لئے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے پیغمر کے ذریعہ پہلے ہی یہ فرماکر تمہا ری شفاعت کا دروازہ بن کردیا اور تمہیں خبردار کردیا کہ فتنہ بدتر ہے قتل سے بھی اور ایک مسلمان کا قتلا پورے عالم کے قتل کے برابر ہے؟ اور ان کی پوری تاریخ دیکھ جاؤ جبرائیل علیہ لسلام جب بھی کبھی تشریف لائے ہمیشہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کے احکامات میں سے کو ئی حکم لیکر آئے ہیں یا پھرکسی غلط فہمی کو دور کرنے آئے ہیں؟ کبھی انہوں ﷺ نے ان سے شکایت بھی فر مائی کہ“ جبرئیل تم جلدی،جلدی کیوں نہیں آتے ہو یہ مجھے پسند ہے توانہوں ؑ جواب دیا ہم فرشتے جب آتے ہیں جب ہمیں اللہ سبحانہ تعالیٰ بھیجتا ہے اپنی مرضی سے نہیں آتے۔ تو کیا ان تین باتوں کی پشت پر اللہ سبحانہ تعالیٰ حکم وارد اور شامل نہیں ہوگا؟ جبکہ حضور ﷺ نے ان پرآمین فرمائی ہوگی جواب آپ پر چھوڑتا ہوں؟ وہ تو وہ تھیں جن پر مسلمان عام طور پر عمل نہیں یعنی حضور ﷺ کا اسم ِ مبارک آنے پر درود شریف پڑھنے میں اکثر کوتا ہی کرتے ہیں، یا گھر میں ماں باپ موجود ہوتے ہوئے دوسروں کے پاس دعا کرانے کے لئے جاتے ہیں۔ جبکہ اتنی سی محنت گوارا نہیں کرتے کہ صرف ایک مرتبہ دن میں مسکرا کر ان کی طرف دیکھ لیں تو عمروں اور حجوں کے ثواب کے مستحق ٹھہریں؟۔ اس پر صحابہ کرام ؓ نے پوچھا کہ حضور ﷺ دن میں چاہیں جتنی مرتبہ بھی مسکرا کر دیکھیں تو بھی؟ تو حضورﷺکا جواب تھا کہ اللہ کے خزانے میں کمی نہیں آئیگی؟ یہ ان کا جواب ہے کہ جن کے بارے میں قرآن میں یہ فرماکر کے کہ“ اس پر مہر تصدیق ثبت کی ہوئی ہے کہ یہ اپنی طرف سے کچھ نہیں فرماتے یہ وہی فرماتے ہیں جو ہماری طرف وحی کیاجاتا ہے“ میں نےجو کچھ اوپر بیان کیا ہے آپ نے ہزاروں اور لاکھوں بلکہ کروڑوں مرتبہ پڑھا ہوگا اور یونہیں گذر گئے ہونگے۔ مگرمیں نے یہاں یوں لکھا ہے کہ وقت گذرتا جارہا اور میرے آقاﷺکا حکم ہے کہ “ جو اپنے چاہو وہی اپنے مسلمان بھائی کے لئیے بھی چاہو“ لہذایہاں لکھ کروہی عمل بھی کر نے جا رہا ہوں اور جانے کتنے کروڑ اور ہونگے جو اس پر عمل کر رہے ہونگے۔ ایک تو میں جانتا ہوں مگر میری مجبوری ہے کہ وہ نام ظاہر نہیں چاہتے ہیں ؟ اگر کوئی بضد ہوئے تو ان کی اجازت سے کربھی دونگا؟ لیکن یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بہت سے اللہ کے ایسے بندے ہیں کہ اپنا نام ظاہر کیئے بغیر حضور ﷺ اس حدیث پر عمل کرتے ہیں اور اپنا نام بتانا نہیں بتانا چاہتے؟ گزشتہ دنوں میرے لیئے ایک صاحب اور میرے کرم فرما ہیں میرے لیئے ایک قیمتی تحفہ لے آئے؟ میں نے وجہ پوچھی تو ان کا جواب تھا کہ چند روز پہلے آپ نے یہ حدیث سنائی لہذا میں ایک عدد کافی سیٹ اپنے لیئے تو ایک آپ کے لیئے خرید لیا تاکہ میں اس حدیث عمل کرکے ثواب کماسکوں؟ میں یہ سن کر بہت خوش ہوا کہ کم از کم ایک آدمی تو ایسا ہے۔ اگر سب مسلمان با عمل ہوجا ئیں اور حضورﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا شروع کر دیں تو دیکھتے دیکھتے دنیا بدل جا ئے اور حضورﷺ کی باتیں ختم نہ ہوں؟ یسے مسلمانوں کا بھائیوں کی غیبت روکنا کرنا اور مسلمانوں کا دوسرے مسلمانو ں کو جھوٹ بولنے سے منع کرنا کہ حضور ﷺ کا ارشاد ہےکہ مسلمان میں سارے عیب ہوسکتے ہیں لیکن جھوٹا مسلمان نہیں ہوسکتا“ اور اگر پوری قوم مسلمانوں کو برا ئیوں سے روکنے پر لگ تو پھر کیا ہو؟ اللہ تعالی ہم سب لوگوں کو عمل کی توفیق عطا فرما ئے(آمین)

SHARE

LEAVE A REPLY