سعودیہ میں ہجری سال 1446 کا آغاز آج اتوار سے : سعودی سپریم کورٹ

0
886

سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ’ اتوار7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446ھ کا آغاز ہوگا‘۔
جبکہ سنیچر 6 جولائی 2024 مطابق 30 ذی الحجہ ہجری سال 1445 کا آخری دن ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے بیان میں کہا کہ’ جمعہ 5 جولائی 2024 (29 ذی الحجہ) کو نئے ہجری سال کے ماہ محرم کا چاند نظر نہیں آیا‘۔
’رویت ہلال کے حوالے سے مطلوبہ شواہد مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر طے کیا گیا کہ سنیچر کو ذی الحجہ کی 30 تاریخ ہوگی جبکہ اتوار کو ماہ محرم 1446ھ شروع ہوگا‘۔

SHARE

LEAVE A REPLY