پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔بابر اعظم کی شاندار سنچری

0
595

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے 33ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پراعتماد بیٹنگ نے اب تک کوئی میچ نہ ہارنے والی نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا جس میں اہم کردار بابر اعظم کی سنچری اور شاہین آفریدی کی باولنگ نے کیا اور پاکستان نے اپنا ھدف پچاسویں اوور میں حاصل کیا

بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

بابر اعظم کا ساتھ حارث سہیل نے پُر اعتماد طریقے پر دیا جیتنے کے لیئے دو سکوراور نو گیند باقی تھے تو حارث رن آؤٹ ہو گئے

پاکستان کو پہلا نقصان اُس وقت اٹھانا پڑا جب فخرزمان 9 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کیوی بولرز کو دوسری وکٹ کے لئے بھی زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا، جب اسکور 44 رنز پر پہنچا تو امام الحق فرگوسن کی شارٹ پچ گیند پر گپٹل کو کیچ دے بیٹھے۔ وہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین محمد حفیظ اور بابراعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں قیمتی 66 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا تاہم جب مجموعی اسکور 110 پر پہنچا تو محمد حفیظ 32 رنز بناکر بابر اعظم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

بابر اعظم کا ساتھ دینے حارث سہیل میدان میں اُترے اور دونوں بیٹسمینوں نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا۔

اس دوران بابر اعظم نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنے تین ہزار رنز بھی مکمل کیے جو ہاشم آملہ کے بعد دوسرے نمبر پر تیز ترین رنز لہیں

اب پاکستان افغانستان اور بنگلہ دیش سے کھیلے گا

SHARE

LEAVE A REPLY