اردو کی نامور و معتبر شاعرہ ڈاکٹر نسیم نکہت انتقال کر گئیں۔

0
1662

حیدرآباد دکن (سید نوید جعفری) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ محترمہ ڈاکٹر نسیم نکہت صاحبہ کا آج اچانک حرکتِ قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا آپ کا شمار بھارتی مشاعرے کے مشہور ترین شاعرہ کے طور پر ہوتا ہے آپ نے دنیا کے قریب قریب سبھی شہروں کے عالی شان مشاعروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے

غزل کے حوالے سے آپ کے تنقیدی مضامین بھی اخبارات اور رساٸل میں شائع ہوتے رہے بھارت اور کویت کے کٸ مشاعروں کے علاوہ ہندوستان میں اور لکھنٶ میں بھی آپ بے شمار کل ہند و بین الاقوامی مشاعروں میں اپنے ملک کا نام روشن کرچکی ہیں

آپ 10 جون 1958 کو بارہ بنکی میں پیدا ہوئیں ڈاکٹر نسیم نکہت شادی کے بعد لکھنٶ ہی آپ کا وطن ٹھہرا ۔ آپ کٸ قسم کی بیماریوں کے سبب پچھلے کٸ برسوں سے زیر علاج تھیں آج اچانک حرکتیں قلب بند ہونے کے سبب داعِیِ اَجَل کو لَبَّیک کہا۔ اِناَ للہِ و اِناَ الیہِ راجِعون

SHARE

LEAVE A REPLY