عمران حکومت کے رات دن کے دعووں کے باوجود نیا پاکستان تو نہ بن سکا بلکہ پرانے پاکستان کی وہ حالت ہو گئی کہ عوام نئے کی بجائے پرانے پاکستان کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن یہ عجب طرفہ تماشہ ہے کہ سعودی عرب نیا بن گیا ہے اور مزید بن رہا ہے
تازہ ترین یہ خبر پڑھ لیجئے
سعودی عرب نے گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں پہلی بار عام سیاحت کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو عبایا پہننے سے بھی آزاد قرار دیا تھا۔اور اب سعودی عرب نے غیر ملکیوں کی سیاحت کے لیے توجہ حاصل کرنے کی غرض سے انہیں مزید آسانیاں دینے کا اعلان کردیا
۔سعودی عرب کی حکومت نے سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی نامحرم مرد و خواتین کو ہوٹل میں ایک ہی کمرہ لینے کی اجازت دے دی۔نئے قانون کے تحت اب کوئی بھی غیر ملکی مرد یا خاتون کرائے پر ہوٹل لینے کے بعد اپنے ساتھ کسی بھی غیر ملکی مخالف جنس کے شخص کو رکھ سکتا ہے۔
شاہین اشرف علی













