جس میں جتنےجوہر ہیں وہ اتنا کام کرتا ہے۔۔۔؟ شمس جیلانی

0
734

آجکل جس طرف دیکھیں عمران خان کی دھوم مچی ہوئی ہے، جبکہ ملک کی معاشی حالت اچھی نہیں ہے اور عوام کی پریشانیاں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اس کے باجود امران خان کی کشمیر پالیسی کی وجہ اب لوگ خوش ہیں سوائے مفاد پرستوں کے؟ اور انہیں تو پریشان ہونا ہی چاہیئے جو بے انتہا مال ایک عرصے سے کما رہے تھے؟ لیکن یہ بات ان کو با لکل پسند نہیں آرہی ہے جو سیاست داں وراثت میں آئے تھے اور برسوں سے چل رہے تھے۔ ان میں ایک مولانا بھی شامل ہیں۔ جنکے والد صاحب نے اپنی انتھک محنت سے اپنا پاکستان کی سیاست میں اک مقام بنا یا ۔اس خادم کو بھی انکے پیچھے1962میں جبکہ جنرل ایوب خان کا دور تھا اور قومی اسمبلی کا اجلاس پنڈی کے اس حال میں ہورہا تھا جس کا نام اس کے بعدایوب ہال پڑا ؟ جبکہ مولانا کے والد ان دنوں بھوسہ منڈی کی مسجد میں امامت فرما یا کرتے جو کہ وہاں سے قریب تھی،اس لیے مجھے ان کے پیچھے نماز ادا کرنے کا شرف حاصل ہوا۔پھر ان کا وہ دور بھی دیکھا کہ وہ ایوب خان کے خلاف تحریک کے رہنما بنے اور ان کے اشارے پر پورا ملک بند ہوجاتا تھا، پھر وہ صوبہ سرحد میں بر سرِ اقتدار بھی رہے۔اور اس طرح ان کی اولاد کو سیاست میں آنے کا موقعہ ملا۔
یہ سب کیوں ہوا اس لیئے کہ ان میں یہ صلاحیت تھی، جیسے ہی انہیں آگے بڑھنے کاموقعہ ملا وہ آگے بڑھتے چلے گئے؟ یہ ہی حال عمران خان کا ہے کہ کرکٹ کے ایک غیر معروف کھلاڑی سے انہوں نے اپنا کردار شروع کیا۔ پھر کیپٹن تک پہنچے اور اس میں بہت نام کمایا کہ ہیرو بن گئے؟ اس کے بعد وہ خدمت خلق کی طرف متوجہ ہوئے اور کینسر کا علاج پاکستان میں مہنگا ہونے کی وجہ سے غریبوں کی پہنچ سے باہر تھا انہوں نے اس کے لیئے ملک ملک گھوم کر چندہ جمع کیا اور اس سے انہوں نے ایک ایسا اسپتال بنا دیا جس میں غریبوں کا بھی علاج ہوسکے۔ یہاں سب کو بلا تفریق ِ مذہب و ملت فارسی کے اس معقولے کی صداقت نظر آئی ہوگی “ہرکہ خدمت کرد اومخدوم شد“ یعنی جو خدمت کرتا ہے وہ مخدوم بن جاتا ہے۔ یہ ہی بات چودہ سو سال پہلے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے قرآن میں ہماری رہبری کے لیئے فرمادی تھی کہ جو چیزانسانیت کے لیئے فائدہ مند ہے وہ ہمیشہ قائم رہے گی۔اور مثال دی تھی کہ پانی کو دیکھو حالانکہ “ بلبلہ “اسی سے پیدا ہوتا ہے۔ مگر وہ صرف اپنے لیئے ہوتا ہے اس لیئے اسکی زندگی بھی ایک لمحہ کی ہوتی ہے۔ جبکہ پانی دنیا کی زندگی کا باعث ہے وہ نہ جانے کب سے ہےاور قیامت تک رہے گا۔ پھر اسی آیت میں ایک اور مثال دی ہے کہ “ دھات کو دیکھو جس سے زیورات بنتے ہیں اس میں جو چیز جھاگ کی شکل میں اسے پکانے پر اوپر آجاتی ہے اسے پھینک دیتے ہیں۔ اور خالص سونے کو لوگ سنبھا ل کر رکھتے ہیں کیونکہ صفائی ہونے کے بعد اس کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ سورہ الرعد کی آیت نمبر (17 )لیکن ہم سب کہتے تو ہیں کہ ہم اللہ کو مانتے ہیں مگر اس کی بات نہیں مانتے ؟ مثلاً حسد کو لے لیجئے کہ اسلام نے سختی سے منع کیا ہے۔ کیونکہ اس کا نقصان حسد کرنے والے کو ہی ہوتا ہے جبکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بندہ حسد کیوں کرتا ہے کیا وہ میرے فیصلے پرناخوش ہے جو حسد کرتا ہے۔ یہ میں جانتا ہوں کہ کس کو کیا صلاحیتں میں نے عطا فر مائی ہیں۔اپنی صلاحیتوں کو بھی وہ استعمال کر نا جانتا ہے۔ جسے کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے سمجھ بوجھ بھی عطا فرما ئی ہے۔ جس کو صلاحیت دینا کہتےہیں؟ آئیے اس کی مثال بھی ہم ڈھونتے ہیں۔ کشمیریوں پر ظلم پچھلے کئی سالوں سے بڑھنا شروع ہوا۔ اس وقت وہی مولانا جو آج کشمیر یوں کے لیئے بے چین ہیں اس وقت وہ حکومت میں تھے اور خیر سے کشمیر کمیٹی کے ایک عرصہ سے چیر مین بھی چلے آرہے تھے، اس وقت ان سے جب میڈیا کے نما ئندوں نے پوچھا کہ آپ اس سلسلہ میں کیا کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے بڑے زور سے قہقہ لگا کر فرما یا کہ کیا کروں! “میں ہندوستان پر حملہ کردوں“ یہ واقعہ مجھے تو اس لیئے یاد ہے کہ میں نے اس پر مضمون بھی لکھا تھا۔ دوسرے میڈیا والوں کو بھی یاد ہوگا کہ یہ واقعہ زیادہ پرانا نہیں ہے وہ چاہیں “ تو قہقہ بہ لب ویڈیو مولانا کی انہیں دکھا سکتے ہیں “ جو ان کے پاس ریکاڈ میں محفوظ ہے ۔ ہم نے یہاں اس کا ذکر اس لیئے کیا ہے کہ جو جس طرح کسی خبر اپنا رد ِ عمل ظاہر کرتا ہے۔ وہ اس کے احساس کا عکاس ہوتا ہے ۔ اس کے برعکس ابھی جو تازہ ظلم کشمیریوں پر ہوا تو ہمارے سامنے اس پر جو رد عمل عمران خان نے ظاہر کیا وہ یہ تھا کہ انہوں نے نہ مولانا کی طرح قہقہ لگایا نہ یہ کہا کہ کیا کروں میں ہندوستان پر حملہ کردوں؟ بلکہ کہا تو یہ کہا کہ “ کشمیری ہمارے بھائی ہیں پاکستانی ہیں۔ہم امن پسند قوم ہیں میں نے اقتدار میں آتے ہی ہندوستان سے تعلقات بہتر کرنا چاہے ،مگر ہندوستان اسے میری کمزوری سمجھا۔
اگر یہ ظلم جاری رہا تو ہم اس طلم کے خلاف لڑیں گے ضرور، حالانکہ وہ ہم سے چا ر گنا بڑا ملک ہے لیکن ہمارے پاس تب اس کے سواکوئی چارہ نہیں ہوگا کہ ٹیپو سلطانؒ کی طرح ہم اپنی آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑیں اور اپنی جان بھی قربان کردیں؟ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کشمیر کا74 سال پرانا مسئلہ زندہ ہوگیا اور ان کی مقبولیت کا گراف اتنا بلندہوگیا کہ صدر امریکہ کو بھی کہنا پڑا کہ ” عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم ہیں ” اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے وہ خارجہ پالیسی اپنائی جو بہترین تھی؟ اب دنیا ان کی نہ صرف بات سن رہی ہے بلکہ انہیں کچھ معاملات میں ثالثی کے لیئے بھی کہہ رہی ہے۔ یہ 74 سال میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے۔ جبکہ چاروں طرف سےیو این او میں ان کی فل البدیہ تقریر کے چرچے ہو رہےہیں، جس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ کسی کی لکھی تقریر نہ ہونیکے باوجود وہ ایسی ہی لگتی تھی جیسے کسی نے لکھ کر دی ہو؟ کیونکہ اس میں ایک تسلسل تھا اور وہ کوئی مسئلہ بھوے لے نہیں۔ ورنہ زیادہ ترایسا ہوتا ہے کہ فل البدیہ تقریر میں مقرر کچھ نہ کچھ ضرور بھول جاتا ہے۔ میں اپنے پہلے آرٹیکلز کی طرح وہی بات دہرا ؤنگا کہ یہ عمران خان کا کمال نہیں تھا یہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کا بخشا ہواکمال تھا جس نے انہیں صاحب ِ کمال بناد یا اور انہیں اس کا شکر ادا کرنا چاہیئے۔ تاکہ وہ مزید نوازے۔ رہے حاسد وہ تو ہر دور میں رہے ہیں او رہیں گے؟

SHARE

LEAVE A REPLY