ہم گزشتہ مضمون میں یہاں تک پہونچے تھے کہ ہم مسلمان صرف رسمی رہ گئے ہیں اور بقول علامہؒ اقبال ً ہم میں روح بلالی ؓنہ رہی ً غیروں نے ہماری تمام اچھی چیزیں اپنا لیں اور ہمیں احساس تک نہیں ہونے دیا؟چندن پہلے ہم نے ایک اینکر کو ٹی وی پر یہ کہتے ہوئے سنا کہ چند سال پہلے جاپان جیسے ملک کو یہ ضرورت محسوس ہوئی کہ انہیں اپنی قوم کا کردار بلند کرنا چاہیے اورانہوں نے فوراًاخلاقیات اپنے یہاں نافذ کرکے ابتدائی تعلیم کے دوران بچوں کو پڑھا نا لازمی کردیا؟ ہمیں اس کا کوئی ذاتی تجربہ تو نہیں ہے، صرف تجربہ یہ ہے کہ تیس سال پہلے کنیڈا آتے ہوئے ان کے یہاں ایک رات کے ٹھہرے تھے تو پریشانی کا باعث بن گئے تھے ،کیو نکہ ہم نے مسلم کھانا لکھا دیا تھا اور اس کا مینو اس ہوٹل میں نہیں مل رہا تھا، اس کا عملہ پریشان تھااور ہر ایک سے یہ پوچھتا ہوا پھر رہا تھا “اشلامی کھانا اشلامی کھانا“ ظاہر ہے کہ جس کو احساس ہوتا ہے وہ حل تلاش ہی کرلیتا ہے۔ اب تک انہوں نے ضرور اس کا حل تلاش کرلیا ہوگا؟ جبکہ ہمارے وطن عزیز میں کوئی یہ درد سر لینے کے بجا ئے ،وہ اس کا متبادل تلاش کرلیتے ہیں۔ مگر ایک بات ہم نے ضرور دیکھی کہ وہ ہر بات جھک جھک کر تے تھے نہ جانے وہ اپنی کمر کس طرح اس سخت مشقت سے پچا کر رکھتے ہونگے۔ وہ ہماری طرح اکڑ کر زمین پر کیوں نہیں چلتے، جبکہ ہمیں ایسی حرکت کے لیئے سختی سے منع کیا گیاہے؟ خدا کا شکر ہے کہ ان میں یہ احساس تو پیدا ہوا کہ اگر اخلاقیات پر زور نہ دیا تو آنے والی نسلوں کے لیئے یہ طے کرنا ہی مشکل ہوجا ئے گا کہ کیا اچھاہے اور کیا برا ہے؟ ابتو دنیا میں جمہوریت کا دور ہے جو اکثریت کہے وہی درست ہے۔ اس فارمولے کے تحت جو اخلاقی اقدار چند سالوں پہلے تک بری سمجھی جاتی تھیں مہذب ملکو ں میں ابھی کوئی اختیار کرے، تو اکثر ان کی حکومتوں کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا بلکہ ہمت افزائی کرتی ہیں؟تو روکے گا کون اور کس قانون کے تحت؟ ایسا مذہب صرف ایک ہی ہے وہ ہے اسلام ۔ جس میں آپ ہر شعبے میں اس سے ہدایات حاصل کر سکتے ہیں؟ مگر اسے دنیا میں شجر ممنوعہ بنا نے کی کوشش جاری ہے؟ لہذا کوئی اسے کوئی اختیار کریگا کیسے؟ اس لیئے کہ اس سے سرمایہ دارانہ نظام کی اس لیئے نہیں بنتی ہے کہ یہ ایک دوسرے کی ضد ہیں؟ سرمایہ دارانہ نظام کی اساس اس پر ہے کہ پہلے لوگوں کی مجبوریا ں بڑھائی جائیں، تاکہ بعد میں اس سے فائدہ اٹھایا جا ئے، جبکہ اسلامی نظام کا مزاج قربانی اور ایثار کے ذریعہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ قدغن کے باوجود کچھ لوگ سرمایہ پرستوں کی نگاہ بچا کر استعمال کرتے رہتے ہیں۔ یہ کہہ کر کہ (آتھر نمعلوم )؟اگر کوئی مسلمانوں سے پوچھے کہ ہم اس پر عمل کرنا چا ہتے ہیں بتا ؤ یہ نافذ کہا ں ہے جس سے تمہارے لوگ فائدہ اٹھا رہے ؟ حالانکہ بعض ملک جو فلاحی ریاست بن چکے ہیں ان سے فائدہ اٹھا رہے جبکہ ہم باقی نئی تہذیب کواختیار کر تے جارہے ہیں مگر یہ تجربہ نہیں اپنا تے؟ یہ تو میں نے صرف ایک مثال دی اتنی مثالیں ہیں کہ ایک کتاب بن جا ئے، ہماری اکثریت کو پتہ اس لیئے نہیں ہے کہ اول تو وہ اسلامی تعلیمات سے واقف ہی نہیں ہیں۔ تو اس کی جھلک دیکھ بھی لیں تو پہچانیں گے کیسے؟ اگر آج ہم سے پوچھ لے تو اس وقت ہمیں سوائے شرمندہ ہونے کہ پیش کرنے کو کو ئی مثال نہیں ملے گی۔ میں اس سلسلہ میں کچھ کہنے کے بجا ئے اپنے قارئین کی طرف دیکھتا ہوں شاید ان کے علم میں ہو؟ لیکن اگر کوئی چیز اس وقت مسلمان ملکوں میں کہیں نافذ نہیں ہے تو بھی اس کی اچھا ئیوں سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا تاوقتیکہ موجودہ دور میں دوبارہ نافذ کرکے کہیں آزما نہ لیا جا ئے؟ مثال کے طور پر کمیونزم پہلے کہیں نافذ نہیں تھا مگر لوگوں نے اسے نافذ کر کے دکھادیا جس کی انفرادیت یہ تھی کہ یہ پہلا نظام تھا جو کہ خالق کے تصور کے بغیر تھا؟ اس میں ناکامی یوں ہوئی کہ جب اکیلے لوگ گناہ کر رہے ہوں تو بغیر خالق کے تصور کے ڈر کس کا ہو گا؟ اگر نہیں ہوگا تو پھر یہ ہی حال ہوگا جوکہ آجکل ہمارا ہے؟ لہذا اگر ہم ایک چھوٹے سے یونٹ یعنی مسجد تک ہی اس کو نافذ کر کے دکھا دیں؟ جیسا ترقی یافتہ دنیا مثالی ولیج بنا کر دکھاتی ہے؟ تو بھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر اسلامی نظام دنیا میں کہیں ہوتا تو ایسا ہوتا۔ مگر اس کے لیئے بھی پہلے وہ کل وپرز ے پیدا کرنا پڑیں گے جو اس کو چلا سکیں۔ ورنہ صرف باتوں سے بات آگے نہیں بڑھے گی؟ اس لیئے کہ یہ ادھورا اسلام کہیں نہیں چل سکتا اور چلے گا تو کوئی تاثر نہیں چھوڑے گا؟ اس کے لیئے کہ کسی نطام کو چلانے کے لیئے باعمل لوگ درکار ہوتے ہیں چاہیں ان کی تعداد تھوڑی ہی کیوں نہ ہو؟ باقی آئندہ













