واد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ فواد چوہدری کے بھائیوں نے انہیں نیوزکانفرنس سے روک دیا ۔ پریس کلب کو تالے لگا کر گرفتاری کے لیے پولیس بلا لی ۔۔ فواد چوہدری کے بینرز بھی اتار دیے گئے ۔

حبا چوہدری نے اپنے شوہر کے بھائیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ جتنے چاہے تالے لگا لیں ، فواد چوہدری کی انتخابی کا آغاز ہو چکا ہے ،جوہر صورت چلے گی ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر ) ایک بیان میں حبا چوہدری نے کہا کہ جہلم کی عوام کے سامنے میں نے فواد صاحب کا مقدمہ رکھا ،میں تہہ دل سے جہلم کے لوگوں اور جرنلسٹ برادری کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا اس مشکل وقت میں ساتھ دیا ۔

اس سے قبل فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فواد الیکشن لڑیں گے، کس نشان پر الیکشن لڑیں گے ،فیصلہ بعد میں ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY