ایران میں قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکے، 180 افراد جاں بحق

0
2668

ایران کے شہر کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں 180 افراد جاں بحق اور 100 سے زاید زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آج چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کی برسی کےموقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے، دھماکوں میں180 افراد جاں بحق اور 171 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لےکر تحقیقات کر رہے ہیں۔

ادھر معاون گورنر کرمان کا کہنا ہے کہ کرمان میں دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا، ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔

Published on: 4 Jan 2020

عراقی ٹی وی نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں گاڑی کو میزائل حملے کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عراقی ٹی وی سے نشر کی گئی ویڈیو رائٹرز نے جاری کی، برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ فی الحال ویڈیو کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

دوسری جانب امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیارے پرواز کر رہے ہیں جبکہ ایران کے مختلف شہروں میں امریکا مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی وقت اور کسی بھی انداز میں جواب دینےکاحق رکھتا ہے، امریکا نے بڑی غلطی کی۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ملٹری ایکشن کا جواب بھی ملٹری ایکشن ہی ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی حملے میں جاں بحق قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نمازجنازہ بغداد میں ادا کر دی گئی۔

قاسم سلیمانی کی میت ایران روانہ کی جائے گی، ایرانی جنرل کی تدفین اُن کے آبائی شہر کرمان میں کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY