ڈاکٹر نگہت نسیم کی کورونا ڈائری ۔۔قسط نمبر 2

0
1083

یکم جنوری 2020

عجیب سی اداسی ہے !

آج نئے سال کا پہلا دن ہے
پبلک ہولیڈے ہے
سو ہم سب گھر پر ہی رہے
گا ہے گاہے
آسٹریلیا کی آگ پر
وقفے وقفے سے بارش کے چھینٹے پڑ رہے ہیں

لیکن ۔۔ جانے کیوں
فضا میں عجیب سی اداسی گھلی ہوئی ہے
دھیان ہے کہ بار بار ووہان کی طرف جا رہا ہے
خدا جانے
گیارہ ملین لوگ کن حالوں میں ہونگے
ٹی وی کھولا
ہر چینل پر
نیو ائر کے فائر ورکس رپیٹ ٹیلی کاسٹ ہو رہےہیں
کبھی کبھار کورونا وائرس کی خبر ٹیکر پر چل جاتی
شام کی خبروں کا شدت سے انتظارہے
آخر کار دن گزر ہی گیا
خبروں میں بتا رہے تھے
ووہان میں
سمندری غذاؤں کی ہول سیل مارکیٹیں بند کر دی گئی ہیں
متاثرہ افراد میں 40 لوگ اور شامل ہو چکے ہیں
ووہان
میں
تمہارے لئے بہت فکر مند ہوں
سڈنی سے
دعاؤں کے تحفے بھیج رہی ہوں

——————————

 ۔۔۔5 جنوری 2020

میں ڈر رہی ہوں !

ووہان
میں نے سنا ہے
چینی ماہرین نے کہا ہے
کورونا وائرس ، سارس وائرس نہیں ہے
تمہیں یاد ہوگا
سارس نے 2003 سے 2004 تک 770 انسانوں کی جان لی تھی
کورونا وائرس جانے کیا گل کھلائے
سنو ۔۔ ووہان
میں ڈر رہی ہوں
بس ایک انجانا سا خوف ہے
جس کی تفسیر مشکل ہے

ڈاکٹر نگہت نسیم چین کے شہر ووہان میں

———————————–

۔۔۔7جنوری 2020

ناول کورونا وائرس !

کتنے ہی دن گزر گئے
میں نوٹ کر رہی ہوں
ہم ڈاکٹرز جب بھی ملتے
یا ای میلز بھیجتے
بڑے تسلسل سے
کورونا وائرس کے بارے میں باتیں کر تے ہیں

ہم ڈاکٹرز کے لئے
کورونا وائرس کا تصور نیا نہیں
یہ وائرسز کا ایک ایسا گروپ ہے
جو روپ بدل بدل کر سامنے آ جاتا ہے
بھلا 2003 کی وبا سارس  کو کون بھول سکتا ہے
دوہزار چودہ میں مرس کے زخم اب بھی تازہ ہیں
اسی کورونا وائرسز کےگروپ کی سب گروپنگ
ہوئی ہے
نئے کورونا وائرس کا تعلق
BETA SUB GROUP

سے ہے
آج شام چھ بجے
چینل سیون کی خبروں میں تھا
چین نے سانس کی نئی بیماری کے وائرس کو
” ووہان کورونا وائرس ” کا نام دیا ہے
ساڑھے چھ بجے
ایس بی ایس کی خبروں میں تھا
ووہان کورونا وائرس کے متبادل SARS-CoV-2

نام رکھا گیا ہے
دراصل بات یہ ہے کہ وائرس کی دنیا میں
ہر نئے وائرس کو ” ناول ” کہا جاتا ہے
سو زیادہ تر ڈاکٹرز کا خیال ہے
کورونا وائرس سے ہونے والی
نئی بیماری کو
” ناول کورونا وائرس ” نام دیا جانا چاہیئے
پر ۔۔تاحال
کوئی ایک نام بھی تو حتمی نہ ہو سکا
اور ” ناول کورونا وائرس ” انسانوں سے کھیل رہا ہے
اب تک کی علامتوں میں
بخار ، خشک کھانسی ، اور سانسوں میں بےترتیبی ہے
صرف 14 دنوں کی مہلت انسانوں کو مل رہی ہے
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے
کچھ دیر پہلے ہی اعلامیہ میں بتایا
چینی ہسپتالوں میں
ناول کورونا وائرس ” قابو سے باہر ہو رہا ہے
پندرہ فیصد مریض شدید بیمار اور 5 فیصد موت کے قریب ہیں
اف ۔۔۔ یعنی
دکھ ۔۔۔ ملال ۔۔۔ خوف
ڈیپریشن ۔۔وہم ۔۔۔ اندیشے
ووہان سے
نکل کر
کئی اور شہروں میں پھیل چکے ہیں !

نوٹ
1. ڈبلیو ایچ او World Health Organization (WHO)
Severe Acute Respiratory Syndrome (SARS)2.
Middle East Respiratory Syndrome (MERS)3. .
The Special Broadcasting Service (SBS) is a hybrid-funded Australian public broadcasting radio, online and television. 4. network
The Seven Network ( Channel 7) is a major Australian commercial free-to-air television network. 5. .

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY