گیدڑ،لیڈر،فیڈر

0
3503

: گیدڑ اپنی بزدلی کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ان کا تعلق جانوروں کے ’’کینین خاندان‘ ‘ سے ہے جس میں بھیڑیے اور کتے جیسے بہادر جانور شامل ہیں۔

٭: گیدڑزیادہ تر جنوب مشرقی یورپ، ایشیا اور افریقہ میں پائے جاتے ہیں۔ ٭:جنگل میں اس جانور کی عمر آٹھ سے 10 برس ہوتی ہے، لیکن اگر اسے پال کر اس کا خیال رکھا جائے تو یہ 16برس تک جی سکتا ہے۔

٭:گیدڑ سانپ، رینگنے والے جانور، حشرات، چھوٹے غزال، چھوٹی بھیڑیں، پھل، پھلیاں، یہاں تک کہ گھاس بھی کھا جاتے ہیں۔

٭:یہ اپنا علاقہ بنا کر رکھتے ہیں اور اس میں بیرونی گیدڑوں کو نہیں گھسنے دیتے۔

اگر ہم دنیا کے عظیم رہنماﺅں کی ریاست کی تشکیل کیلئے جدوجہد پر دہرائیں تو جناح کا ہمسر صرف عظیم جرمن مدبر اور لیڈر بمارک دکھائی دیتا ہے۔ جناح کی مانند اس نے بھی محض سات سال میں عظیم ترین جرمن ایمپائر کو کھڑا کیا تھا مگر اس کو پہلے سے ہی بہت سارے موافق حالات میسر تھے اور اسے سیاسی مزاحمت کا اس قدر سامنا نہ تھا جس قدر قائد کو تحریک پاکستان کے دوران اپنوں اور پرایوں سے رہا مگر پھر بھی جناح نے اپنی ذاتی قابلیت‘ دلائل‘ صاف گوئی‘ جہاں سوزی اور قوم کیلئے اخلاص کی قوت سے 1940 سے لے کر 1947 کے عرصے میں پاکستان بنا دیا۔

جرمن سائنسی جریدے یونجہ وامیلیہ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ شیر خوارگی کے دوران شیشے کا فیڈر استعمال کرنے والے بچوں کو بڑے ہو کرمسوڑوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خاندانی امور پر معلومات شائع کرنے والے جریدے کے مطابق بچوں کو تواتر کے ساتھ فیڈر کے ساتھ دودھ پلانے میں احتیاط کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتیجے میں بچوں کے دانت متاثر ہوسکتے ہیں چاہے فیڈر میں بچوں کو دودھ میں چینی ملا کر استعمال کیا جائے یا نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY