حکومت جلداز جلد  پی بی سی کو مطلوبہ فنڈز فراھم کرے۔سیدرضامہدی باقری

1
1556

زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ھےجس میں
ہر گھڑی دردکے پیوندلگے جاتے ہیں
فیض صاحب نے زندگی کی جو تعریف کی ھے وہ ان کے نظریاتی اظہار اور زمینی حقائق کا امتزاج ھے ۔۔۔۔۔یہ صورت حال اس وقت توزیادہ ہی فیضیانہ وشاعرانہ ہو جاتی ھے جب کوئی سرکاری ملازم مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ھو جاتا ھے۔ نت نۓ مسائل  دامن گیر ہوتے رھتے ہیں۔ حال ہی میں شہرہ آفاق براڈکاسٹر جنت آشیانی مصطفیٰ علی ھمدانی جنھیں 13 اور 14 اگست1947 کی درمیانی شب “پاکستان براڈکاسٹنگ سروس” کہنے کا تاریخی اعزاز حاصل ھے کے مایہءناز فرزند جناب صفدرھمدانی ،جو بذات خود منفرد لب و لہجہ کے شاعر قلمکار وصداکار ہیں،  نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے پینشنرز کے ایشو پرارباب بست و کشاد کی توجہ مبذول کرائی ھے۔یہ ایک اھم انسانی مسئلہ ھے جسے سید صاحب نے اپنی ذات کے حوالےسے نہیں بلکہ چھوٹے اورغریب پینشنرز کی دادرسی کے لۓبلند کیا ھے

ریڈیو پاکستان میں اپنی پوری زندگی خدمات سرانجام دینے والے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ادا کرنے کے لئے فنڈز کی عدم دستیابی پی بی سی کے کرتادھرتا افسران و ذمہ داران کی  بے حسی، نااہلی اور غفلت مجرمانہ  کی بیّن مثال ھے۔۔۔ان کو پینشن ادا نہ کرنا غریب پینشنرز کی زندگی اجیرن کرنے اور انہیں فاقوں سے دوچار کرنے کا سبب ھے۔ یہ افوسناک صورت حال اگر جاری رھی تو کئی انسانی المیے وقوع پذیر ہوسکتےہیں جن کی ذمہ داری یقیناً  پی بی سی کی انتظامیہ پر ہی ھوگی۔
پی بی سی کے اعلیٰ افسران یہ  کہہ کر بری الذمہ نہیں ھو سکتے کہ “فنڈز نہیں ہیں” یہ محض عذرلنگ ھے۔۔۔۔۔پینشن فنڈ بجٹ کا لازمی ہیڈ ھوتا ہے اور ملازمین کی تنخواہیں وپینشن چارجڈ ایکسپینڈیچر، یعنی ایسے اخراجات جو دیگر اخراجات کو روک کر اولین ترجیح گردانے جاتے ہیں ، قرار دیاجاتاھے۔۔۔۔اس صورت حالات میں وہ افسران و ذمہ داران جو بجٹ پر عمل درآمد کرتے ہیں قواعد کے مطابق سزا کے حقدار ہیں۔

– ان تمام باتوں سے قطع نظر پی بی سی جو ملک کا ایک اھم ادارہ ھے اس کی ساکھ اور شہرت کا تقاضہ ھے کہ اس اہم انسانی، اخلاقی اور معاشرتی مسئلے کو حل کیا جاۓ۔وزیراعظم، وزیر اطلاعات اور وزیرخزانہ فوری طور پر توجہ فرمائیں اور جلداز جلد اس مالی بحران کا کوئی ثمرآور حل نکالیں۔غیرترقیاتی اور عیش وعشرت پر کۓ جانے والے اخراجات پر پابندی لگائی جاۓ تاکہ قومی خزانہ کابیجا اور شاہانہ استعمال نہ ہوسکے۔تحریرنویس کوامید واثق ھے کہ حکومت جلداز جلد  پی بی سی کو مطلوبہ فنڈز فراھم کردےگی۔

سیدرضامہدی باقری

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY