اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حقوق کی دھجیاں، ،مقدسہ بانو

0
1172

چلو آو میرے بچو کے مٹی کی مہک بے چین کرتی ہے ۔۔میری جنت میری دید کی منتظر میری راہ تک رہی ہے بہت رھ لیا پردیس ابھی کچھ پل میں اپنوں میں گزاروں گی میری مٹی ریاست مدینہ میں مجھے آواز دیتی ہے ۔۔۔شاید کچھ ایسے ہی خواب بن کر فرانس کی فضاؤں سے آڑان بھرنے والی بد نصیب ماں نے اپنے بچوں کوخواب سنائے ہونگے،کتنی چاہتوں سے جنت اہنے معصوم فرشتوں کو لے کر وطن کی سیر کو نکلی ہو گی ۔اس کے تو گماں میں بھی نہ ہوگا کی ریاست مدینہ میں ایک بار پھر محرم میں کلمہ گوہ کی ردا چھینی جائے گئ عزت تار تار کی جائے گی ،گلی محلوں میں رسواہ کی جائے گی عزت کے رکھوالے بھی عزت اچھالئیں گے ایک بار پھر دین کے ٹھیکے دار محرم نہ ہونے کے فتوے لگائیں گے ۔۔
ارئے او بےحسی کی چادر میں لپٹے ہوئے ریاست مدینہ کے ٹھیکیدارو!
ایک پل کے لیا سوچو، کیا کرب کا عالم ہوگا ،بےبسی کا عروج ،آہ و فغان سہمے ہوئے بچے ماں کی چیخ و پکار اور قیامت صغراء۔۔ایک پل میں کی بار مری ہو گی کئی بار سانسوں نے ساتھ چھوڑا ہو گا ۔۔کیسے سوچ سکتے ہو تم بھی انہیں کے پیروکار نکلے ۔جنہیں آج تک نبی زادیوں کی چادریں چھن جانے کا غم نہیں ۔۔سر حسین علیہ السلام بھی نعرہ تکبیر سے کاٹنے والے دین داروں کی اولاد ہو تم سب۔جنت تو کسی کی لٹ گئی,گھر کسی کا اجڑ گیا عزت حوا کی بیٹی کی پائمال ہو گی تو کیا ہوا ۔
1400 سو سال پہلے اسلام نے حقوق کے نسواں جو سنہری حروف میں لکھے تھے وہ تو فقط تحریر کرنے کے لیئے تھے۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حقوق کی دھجیاں بکھر رہی ہیں پرسان حال کوئی نہیں ،درندے جنگلوں کو ویران کر کے شہروں میں آباد ہو گئے کوئی پوچھنے والے نہیں ،قانون کی دیوی بھی امارت زدوں کی رکھیل بن گی جنگل کا قانون نافذ ہو گیا ۔گر امیر شہر بد مست ہاتھی کی طرح کرسی کے نشے میں دھت سر دھن رہے ہیں ریاست مدینہ ،ریاست مدینہ ۔۔
سونے پہ سہاگہ وفاقی وزیر برائے اورسیز پاکستانی کا نام و نشان نہیں ،اداروں کے سربراہان تحفظ فراہم کرنے کے بجائے اب فتوے دیتے نظر آتے ہیں اور دین اسلام کے ورثاء عورتوں کو شرم و حیا کا سبق دیتے دیتے فراموش کر گئے کہ مردوں کو بھی اس سبق کو حفظ کروانا تھا ۔جس معاشرے میں مجرموں کو سزائیں دینے کی بجائے مجرموں کو بچانے کے جواز تلاش کیے جائیں وہاں جرائم میں اضافہ ہی ہو گا۔آئیں مل کے اپنے پیارے پاکستان کی بقا کے لیئے دعا کریں اور ظلم و جبر کے خلاف حق کی آواز بنئیں۔یاد رکھئیں حق مظلوم کے ساتھ اور ظالم و جابر کے حصہ میں خدا کی لعنت اور ذلت و رسوائی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

مقدسہ بانو

SHARE

LEAVE A REPLY