میں مسکرا کر جیتا ہوں تاکہ مسکرا کر اپنی موت کو گلے لگاوں کہ یہ ایک شیریں احساس ہے کہ انسان کی زات رب سے ملنے کو بیتاب ہے اور اسکی عاشق ہے اور اس واسطے تیار کھڑی ہو اور میں درد پی رہا ہوں کہ رب سے جدائی ہی اصل درد ہے، اطمیننان رب تعالیٰ کی قہ نعنت ہے جو اس نے اپنے عاشقوں کے واسطے خاص اوڑھنی کے طور سے رکھا ہے کہ جو وجود و قلب رب کی قربت و اس سے عشق سے لبریز ہوا کرتے ہیں کائنات کی کوئی شے پھر انکو قلب کو توڑ نہیں سکتی ۔ ۔ ۔
کہ قلب میں رب بستا ہے ۔ ۔ ۔
اور رب انسان کو کبھی نہیں ٹوٹنے دیتا نہ ہی دھوکہ دیتا ہے کہ رب کی زات عشق ہے، نور ہے، محبت اور روشنی یے اور اس سے جڑا وجود پھر ہر سمت رب کی محبت اسکے احساس سے لبریز ہوتا ہے، انسان سوچتے ہیں کہ وہ دوسرے انسانوں کے لیے جنت یا جہنم بنانے کا اختیار رکھتے ہیں کہ انکے عمل خدائی کے دعویدار ہوتے ہیں کہ جیسے چاہیں دوسروں کی روح پہ ضرب لگا دیں لیکن ہر ضرب رب کی سمت ہی ایک قدم ہے اور جس قلب کا قلب رب سے ہیوست ہو اسے بھلا ہھر کون توڑ سکتا ہے اور جس روح نے رب سے کلام کیا ہو وہ بھلا کیسے نور کی شناخت سے اندھی، بہری اور گونگی بن سکتی ہے ۔ ۔ ۔
انسان محبت کے قلم ہی سے رب تک پہنچنے کی تحریر لکھتا ہے وہ اپنے درد کی زبان سے فراق کے گیت لکھتا ہے اور اہنے انسووں سے سچ کی تعبیر لکھتا یے انسان کی زات یقین و بصیرت پہ ٹکی ہے اور قلب جب رب سے پیوست ہوں تو وہ گمراہ نہیں کرتے انسان جن لمحوں کو انکھوں سے نہیں پڑھ پاتے انہیں قلب سے پڑھتے ہیں اور انسان اپنی محبت کے مرکز و بنیاد ہی سے پہچانے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔
فائزہ عباس












