حُسین شناسی کا سفر۔61۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

0
687

قسط اکسٹھ

آیئے اب زیارت مولا عباس (ع) منظوم نظم کی صورت میں پڑھتے ہیں ۔

اے رب ! اے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
سلام ہو آپ پر اے اللہ کے نیک اور صالح بندے
سلام ہو آپ پراے اللہ کے اطاعت گزار بندے
سلام ہو آپ پر رسول خدا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
امیرالمومنین اور امام حسن و امام حسین کے اطاعت گزار
سلام ہو آپ پر
خدائے پاک کے مقرب فرشتوں کا
اس کے بھیجے ہوئے نبیوں کا
اس کے نیک بندوں کا
اور
سلام ہو آپ پر تمام شہیدوں اور صدیقوں کا
اے امیرالمومنین (ع)
ہر صبح اور ہرشام آپ پر بہترین رحمتیں نازل ہو
آپ کے جسم اطہر پر بے پناہ برکات اور بخشش ہو
آپ کی روح اقدس پر خدا کی مہر و خوشنودی ہو
میں خدا کو گواہ کر کے گواہی دیتی ہوں
کہ
آپ نے وہی کیا جو اہل بدر نے کیا تھا
اہل بدر راہ خدا میں جہاد کرنے والے تھے
اور
حالت جہاد میں بھی دشمنوں سے اخلاص برتنے والے
نصرت کے لئے بلیغ کوشش کرنے والے
اولیاء اور دوستوں کو دشمنوں سے دور کرنے والے تھے
خدا پاک آپ کو جزا دے
آپ کو بہترین جزا دے
زیادہ سے زیادہ جزا دے
اور
کامل ترین جزا
اس مستحق شخص کی طرح
جس نے اپنی بیعت سے وفا کی ہو
جس نے دعوت خدا کوقبول کیا ہو
جس نے خدا کے والیان امر کی اطاعت کی ہو
میں گواہی دیتی ہوں
یقیننا
آپ نے اخلاص پیش کرنے میں بہت کوشش کیں
اور انتہائی کوششوں کو صرف کیا
خدا آپ کو شہدا میں محشور کرے
آپ کو خوش بخت ارواح کے ساتھ قرار دے
اور
خدا آپ کو اپنی جنتوں میں سے وسیع تر جنت کو منزل کرے
خدا آپ کے بہتر اور با اعتبار مقام کواور زیادہ بلند و بالاکرے
خدا آپ کو میدان حشر میں نبیوں صدیقوں شہیدوں اور نیکوکار کے ساتھ رکھے
اور یہ اللہ کے صالح بندے کتنے اچھے رفیق ہیں
میں گواہی دیتی ہوں
بے شک
آپ نے نہ سستی کی اور نہ ہی پیچھے ہٹے
اور اپنے ہر کام میں بصیرت اختیار کی
ہمیشہ ہر کام میں صالحیین کی اقتدا کی
اور اپنے ہر کام میں نبیوں کی اتباع کی
پس خدا
اہل حق کی منزلوں میں
ہمیں آپ کے ساتھ
اپنے رسول(ص) اپنے ولیوں کے ساتھ جمع کرے
کہ
وہ سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم والا ہے
سلام ہو آپ پراے ابا الفضل عباس(ع) فرزند امیر المومنین (ع)
سلام ہو آپ پر اے فرزند سردار اوصیاء
سلام ہو آپ پر اے فرزند اس بزرگ ہستی کے
جو تمام مخلوق سے سب سے پہلے اسلام لائے
جو ایمان میں سب سے زیادہ محترم و مقدم ہیں
جو سب سے زیادہ خدا کے دین پر قائم ہیں
جو سب سے زیادہ اسلام کے محافظ ہیں
میں گواہی دیتی ہوں
آپ نے خدا کے بارے بےحد نصیحت کی
آپ نے خدا کے رسول کے بارے نصیحت کی
آپ نے اپنے بھائی کے متعلق نصیحت کی
اے ابا الفضل عباس(ع) فرزند امیر المومنین (ع)
آپ کتنے اچھے بھائی ہیں جواپنے بھائی سے مواسات کی
پس
خدا کی لعنت ہو
اس گروہ پر جس نے آپ کو قتل کیا
اس گروہ پر جس نے آپ پر ظلم کیا
اس گروہ پر جس نے آپ کی حرمتوں کو ضائع کیا
اور
خدا کی لعنت ہو
اس گروہ پر جس نے آپ کو قتل کر کے حرمت اسلام کو پامال کیا
اے ابا الفضل عباس(ع) فرزند امیر المومنین (ع)
آپ کیسے اچھے صابر ہیں
جہاد کرنے والے ہیں
مدد گار ہیں
اور ایسے بھائی ہیں
جو اپنے بھائی سے ضرر کو دور کرنے والے ہیں
آپ اپنے رب کے ایسے اطاعت گزار ہیں
کہ جن کاموں کو دوسروں نے ترک کیا
یعنی ثواب کثیر اور ثنائے جمیل کو چھوڑ دیا
اسی کی طرف رغبت سے رجوع کرنے والے ہیں
پس
خدا جنات نعیم میں آپ کے درجات کو
آپ کے بزرگوں کے ساتھ ایک کر دے
اے میرے خدا
میں متوجہ ہوں
تیرے اولیاء کی زیارت کی طرف
میں تیرے ثواب کی خواہش میں ہوں
تیری بخشش کی امید میں ہوں
تیرے احسان کامل کی آرزو میں ہوں
تجھ سے التجا کرتی ہوں
اے میرے معبود!
رحمت ہو نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر
رحمت ہو نبی پاک کی آل پاک و پاکیزہ پر
اور ان کے طفیل و سبب
اب میرا کوئی گناہ نہ رہنے دے جسے تونے بخش نہ دیا ہو
کوئی اندیشہ نہ رہنے دے جسے تو نے دورنہ کر دیا ہو
کوئی بیماری نہ رہنے دے جسے تو نے اچھا نہ کر دیا ہو
کوئی عیب نہ رہنے دے جسے تو نے ڈھانپ نہ لیا ہو
اے میرے معبود !
کوئی رزق نہ ہو جسے تو نے بڑھا نہ دیا ہو
کوئی خوف نہ ہو جس سے تو نے امن نہ دیا ہو
کوئی پریشانی نہ ہو جسے تو نے مٹانہ دیا ہو
دنیا و آخرت کی حاجتوں میں کوئی حاجت نہ ہو
جس میں تیری خوشنودی اور میرے لیے مفید نہ ہو
اے میرے معبود !
نبی پاک کی آل پاک و پاکیزہ کے صدقے
میری زیارت کو قبول فرما
میری زندگی کو پاکیزہ فرما
مجھے ان کے راستے پر چلا
اور
مجھے ان بامراد لوگوں میں شامل کر لیجئے
جو
گناہوں کی بخشش
عیبوں کی پردہ پوشی
غموں سے نجات کے مستحق ہو کر
تیرے اولیاء کے مشہدوں سے کامیاب لوٹتے ہیں
بے شک میرے معبود
تو ہی اس کا اہل ہے
کہ
سب سے زیادہ خوف تجھ سے کیا جائے
یہ تیرا ہی حق ہے
کہ
تو لوگوں کے گناہ بخش دے
بے شک میرے معبود
تو بچانے والا اور بخشنے والا ہے
آمین ثمہ آمین

جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY