منزہ سہام مرزا کی شخصیت میرے لیے کسی لیجنڈ سے کم نہیں ہے۔ انہیں میں نے ہمیشہ ایک مضبوط عورت کے روپ میں دیکھا ہے جو اپنے والد کے مشن کو بیٹا بن کر پروان چڑھا رہی ہیں۔
کل ایک وڈیو میری نظر سے گزری جس میں انہوں نے اپنے سابقہ شوہر کے ہراسمنٹ کے بارے میں ذکر کیا تھا۔ میں تو دنگ رہ گئی، اتنی مضبوط اور ہنس مکھ نظر آنے والی لیجنڈ اندر سے اتنی دکھی ہوں گی، میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ اور ہراس کرنے والا کون ہے۔۔۔۔ان کے بچوں کا باپ، اور جو بحیثیت ایم- این- اے اپنی ناجائز طاقت کو ایک کمزور عورت اوراس کے بچوں کو ڈرانے دھمکانے میں صرف کر رہا ہے۔
میری نظر میں وہ مرد مرد کہلانے کے لائق ہی نہیں ہے جو عورت کی عزت نہیں کرتا اور خصوصاً وہ عورت جو اس کے بچوں کی ماں ہو۔ بچوں کے لیے تو باپ مر مٹنے کو تیار ہو جاتے ہیں اور یہ کیسا باپ ہے جو اپنی ہی اولاد کو مارنے پہ تلا ہوا ہے۔
تحریک انصاف اور پاکستان کے کپتان سے بصد ادب و احترام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے نام کی ہی لاج رکھتے ہوئے دوشیزہ اور سچی کہانیاں کی مدیر اعلیٰ ارو سرپرست کو انصاف کے حصول کو یقینی بنائیں۔
نیر شفقت۔ ساہیوال













