ابو ظبی: سرگرم کارکن گرفتار، ایمنسٹی کی جانب سے رہائی کا مطالبہ

0
127

حقوق انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک معروف سرگرم کارکن کے اپارٹمنٹ کی تفصیلی تلاشی لی گئی، جس کے بعد اُنھیں زیر حراست لیا گیا ہے۔

’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے کہا ہے کہ احمد منصور کو پیر کے روز اجمان کی امارات میں حراست میں لیا گیا، جس سے ایک رات قبل 12 سکیورٹی اہل کاروں نے اُن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اُنھوں نے منصور کے الیکٹرونک آلات اپنے قبضے میں لیے اور اُن کی بیوی کو یہ نہیں بتایا کہ اُنھیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے متعدد گروپوں نے، جن میں ایمنسٹی شامل ہے، اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

منصور کو گذشتہ سال مارٹن انلس کا مشہور ایوارڈ عطا کیا گیا تھا، جنھوں نے بلا جواز گرفتاریوں، اذیت ناک واقعات پر تشویش اور متحدہ عرب امارات میں عدالت کی آزادی کے معاملات پر توجہ مبذول کرائی تھی۔ اُنھوں نے شیخوں کی حکمرانی والے ملک میں آزادی صحافت اور جمہوری آزادی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

سنہ 2011میں اُنھیں قید کیا گیا، جس سے قبل اُنھیں ’’حکام کی بے عزتی‘‘ کے الزام پر سزا ہوچکی ہے اور اُن پر بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY