امريکی فوج نے کہا ہے کہ شام اور عراق ميں سن 2014 سے دہشت گرد تنظيم اسلامک اسٹيٹ کے خلاف جاری عسکری کارروائيوں ميں اب تک چار سو چوراسی شہری ہلاک ہو چکے ہيں۔
امريکی فوج شہريوں کی ہلاکت کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کرتی ہے۔ يہ امر اہم ہے کہ يہ تعداد غير سرکاری تنظيموں کی جانب سے بيان کی گئی تعداد سے کہيں کم ہے۔
کوليشن نے ايسے تاثرات کو بھی رد کر ديا کہ اس کے فوجی سويلين ہلاکتوں يا نقصان کو کم سے کم رکھنے کے ليے معيارات کا خيال نہيں رکھتے۔












