برما کے مسلمانوں کا پُرساں نہیں کوئی ۔ از ۔ صفدر ھمدانی

0
198

برما کے مسلمانوں کا پُرساں نہیں کوئی
حیوانوں کی اس دُنیا میں انساں نہیں کوئی

ماؤں کے جگر پاروں کو نیزوں پہ پرویا
اور ظلم کی حد یہ ہے کہ حیراں نہیں کوئی

اسلام کو پھر در پیش ہے کرب و بلا آج
اس درد کا یارب کہیں درماں نہیں کوئی

فریاد کریں کس سے بتارحمت کونین
وہ نوحہ ہیں ہم جس کا کہ عنواں نہیں کوئی

صفدر وہ حمایت میں جو مظلوموں کی بولے
کیاایسا فقط دُنیا میں سلطاں نہیں کوئی

SHARE

LEAVE A REPLY