مریم نواز اتوار کو لندن سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگی، ذرائع کا دعویٰ، مریم نواز پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گی۔
ذرائع کے مطابق، مریم نواز پاکستان واپسی پر نواز شریف کی ہدایت پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔ نواز شریف نے مریم نواز کو اتوار کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وکلاء سے نیب کیسز پر طویل مشاورت بھی کی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وکلاء نے سابق وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ مریم نواز کو عدالت میں پیش ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے کلثوم نواز کی تیمارداری کے لئے مریم نواز نے لندن میں ہی قیام کا فیصلہ کیا تھا۔













