امریکی حمایت یافتہ شامی فورسز نے الرقہ کو مکمل طور پر بازیاب کرا لیا ہے۔
سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے سیرین ڈٰیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے حوالے سے بتایا کہ چار ماہ کی عسکری کارروائی کے بعد بروز منگل جہادیوں کے گڑھ تصور کیے جانے والے اس شامی شہر کو داعش کے جنگجوؤں سے صاف کر دیا گیا ہے۔
اس کارروائی میں کرد اور عرب جنگجوؤں کے اس اتحاد کو امریکی اتحادی افواج کی مدد بھی حاصل رہی۔ داعش نے سن دو ہزار چودہ میں اس شہر پر قبضہ کیا تھا۔













