اسلام آباد ہائیکورٹ کا انتظامیہ کو کل تک دھرنا ختم کرانے کا حکم

0
132

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیض آباد جنکشن پر مذہبی جماعت کا دھرنا کل ختم کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ ایف سی اور رینجر کی مدد بهی لے سکتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ شہریوں کے حقوق سلب کریں، اسلام آباد انتظامیہ نا کام ہو گئی ہے، 10 دن سے تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

دوسری جانب دھرنا ہٹانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سر جوڑ لیے، عدالتی حکم پرعملدرآمد کے لیےانتظامیہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مشتاق احمد کر رہے ہیں جس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی و دیگر شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاء کو عدالتی احکامات کی روشنی میں آخری وارننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور دھرنے کے شرکاء کو رات 10 بجے تک وقت دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY