روس نے شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ورکرز کو ملک بدر کرنا شروع کر دیا ہے۔ شمالی کوریا میں تعینات روسی سفیر الیگزانڈر ماٹسیگورا کے مطابق یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

روسی سفیر کے مطابق اس سے روسی معیشت کو یقیناﹰ شدید دھچکا پہنچے گا تاہم روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو اہم سمجھتا ہے۔ اندازوں کے مطابق شمالی کوریا کے قریب 37 ہزار ورکر روس میں کام کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY