ٹوتھ پیسٹ دانت صاف کرنے کے کام توآتا ہی ہے لیکن اب ایک ماہر آرٹسٹ نے اسے مصوری کیلئے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
میکسیکو سے تعلق رکھنے والے کرسٹیام ریموس Cristiam Ramosنامی اس ماہر آرٹسٹ نے اپنی انگلیوں کی مدد سے دانتوں کی صفائی کیلئے استعمال ہو نے والے ٹوتھ پیسٹ سے کینوس پر ایسے رنگ بکھیرے کہ آرٹ کے شاہکار اُبھر کر سامنے آگئے۔
ریموس اب تک لیڈی گاگا، ملی سائرس، ایما واٹسن اور سر ایلٹن جان سمیت کئی بڑی اور مشہور شخصیات کی پینٹنگز بنا چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک شاہکار کی تیاری میں انہیں 10گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔
ٹوتھ پیسٹ کے اس انوکھے استعمال کو دیکھتے ہوئے آرٹ کے دلدادہ افراد حیران رہ گئے اور وہ فن کار کی مہارت کو داد دئیے بغیر نہیں رہ سکے












