خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون اے ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود

0
153

خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون اے ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود اپنے کام کے ساتھ باوقار انداز کی بدولت سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو گئیں۔

شعبہ طب میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ڈاکٹر انوش سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے خیبر پختوان خوا کی پہلی اے ایس پی بنی ہیں۔

کے پی کی پہلی خاتون اےایس پی سوشل میڈیا پر مقبول
پہلی خاتون اے ایس پی اور خیبر پختون خوا میں خواتین کی شکایات پر کام کر کے شہرت پانے والی ڈاکٹر انوش کا وردی میں خوبصورت اور باوقار انداز عوام میں بہت پسند کیا جا رہا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہورہی ہیں ۔

کے پی کی پہلی خاتون اےایس پی سوشل میڈیا پر مقبول
ڈاکٹر انوش کو سب سے پہلے لاہور میںتعینات کیا گیالیکن بعد میں ان کی پوسٹنگ ان کے آبائی علاقے ایبٹ آباد کر دی گئی۔

ان کے شوہر بھی ایبٹ آباد میں ہی اے ایس پی کے عہدے کے لئے زیر تربیت ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY