عمران خان نے پیغمبروں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار بتا دی،نیا انکشاف

0
1075

پاکستان کے بارہ موسموں کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے دوران اللّٰہ کے پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار بتا دی۔

پنجاب کے شہر بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اللّٰہ کے پیغمبروں کی تعداد 1لاکھ 40 ہزار بتائی۔

سابق وزیراعظم اس سے پہلے بھی جوش خطابت میں حساب کتاب میں زمین آسمان کے قلابے ملا چکے ہیں۔

کچھ روز قبل وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران بھی عمران خان پاکستان کی آبادی میں گڑ بڑ کرگئے تھے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان بنا تھا تو آبادی 40 کروڑ تھی اور اب 22 کروڑ ہے، ساتھ کھڑے لوگوں نے تصحیح کروائی تو بولے کہ نہیں نہیں، آبادی 40 ملین تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY