پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال کہتے ہیں کہ کراچی والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔ ہمارے چوکیداروں نے چوروں کے ساتھ مل کر اس شہر کو لوٹا ہے۔
الیکشن کی گہما گہمی رواں دواں، سیاسی جماعتیں ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے کارنر میٹنگ میں مصروف ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بھی این اے 251 اور این اے 255 کے دفاتر کا افتتاح کردیا ہے۔
اپنے خطاب میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کے پاس اب تجربوں کا وقت نہیں ہے۔ شہریوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ اور کوئی دوسرآپشن نہیں ہے۔ مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چوکیداروں نے چوروں کے ساتھ مل کر اس شہر کو لوٹا ہے۔ بلاول کے جلسے کے بعد تمام مہاجروں کی غیرت جاگ گئی اور جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگا دیا ہے۔
مصطفی کمال نے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا جب یہ دونو لڑتے ہیں تو ان کو شہدا قبرستان یاد آجاتا ہے۔ کارنر میٹنگ میں کارکنوں کے ساتھ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔












