چین کی کمیونسٹ پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی کے چار سو اعلیٰ اراکین شرکت کر رہے ہیں۔

چینی نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق اِس اجلاس میں پارٹی میں نظم و ضبط، انتظامی امور اور اسٹرکچر کے موضوعات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس اجلاس میں کارکنوں کے روزانہ کے سیاسی معمولات پر بھی بحث کی جائے گی۔ اجلاس کو پارٹی کارکن ’سِکستھ پلینَم‘قرار دے رہے ہیں، جس میں پارٹی عہدیداروں کے مطابق پارٹی کے تشخص میں واضح تبدیلی کا امکان ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ملکی صدر شی جن پنگ بھی اجلاس میں کئی نئے اقدامات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY