لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیدیا ہے ۔
ہائی کورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےلئے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی درخواست منظور کرلی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ این اے 131 کی ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ آنے تک عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے ۔
خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم بھی دیدیا ہے ۔













