حسین دین کا ستون
حسین ہے ملنگ کا سنو کہ جزبہ جنون
حسین عزم کی مثال ہے
حسین عشق کا کمال ہے
حسین بے مثال ہے
حسین ہے علی کا لال
حسین ظلم کا زوال
حسین ہے نبی کی آل
حسین میری فکر ہے حسین ہے مرا خیال
بنا نماز کی حسین
بقا حسین کی نماز
حسین حشر میں وکیل
حسین امن کی دلیل
حسین کو سلام ہے
حسین ہی امام ہے
شاہین اشرف علی
کویت













