آسیہ بی بی نےجرمنی منتقل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

0
818

توہین رسالت کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی نے پاکستان سے جرمنی منتقل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کے روز یہ بیان ان کے وکیل کی جانب سے ایک جرمن اخبار میں شائع ہوا ہے۔ آسیہ بی بی کا مقدمہ لڑنے اور پھر پاکستان سے یورپ منتقل ہونے والے سیف الملوک نے کہا کہ آسیہ بھی اگر اپنے اہل خانہ کے ساتھ جرمنی منتقل ہو جاتی ہیں، تو وہ اس پر خوش ہوں گی۔

سن 2010ء میں ایک ضلعی عدالت سے موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کو چند روز قبل پاکستانی سپریم کورٹ نے بری کرنے کا حکم سنایا تھا۔ اس عدالتی حکم کے بعد پاکستان بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY