مثبت سوچ کو فروغ دیجئے۔ ڈاکٹر نگہت نسیم

0
48

بہت ضروری باتیں جنہیں پڑھنا بھی ضروری ہے ۔۔۔۔

خاص طور ہم برصغیر کے لوگ جو خواہ اپنے اپنے ملکوں میں ہوں یا اپنے وطن سے باہر ہوں ان پر اپنے وطن اور دین کی طرف سے بہت ساری زمیداریاں عائد ہوتی ہیں ۔ اور اسی طرح سے جس وطن ثانی میں ہم لوگ رہتے ہیں اس کی زمیداریاں بھی ادا کرنی ہیں ۔

ہماری زمیداریاں
1۔ اپنے دین پر قائم رہنا اور دوسروں کے دین کی عزت کرنا ۔۔ (الانعام 6:108) ’’اور اللہ کے سوا یہ جن کو پکارتے ہیں ، تم انہیں گالی نہ دو کہ اس کے نتیجے میں وہ بے خبری میں تجاوز کرکے اللہ کو گالیاں نہ دینے لگیں۔ ‘‘

2۔ یہ ہماری زمیداری ہے کہ جیسا معاملہ ہم اپنے لیئے پسند کرتے ہیں دوسروں کے لیئے بھی وہی چاہیں ۔’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کوئی بندہ مومن نہیں ہوتا یہاں تک کہ اپنے ہمسائے کےلئے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔‘‘

چند گزارشات ایسی ہیں جو ہم سب نے اجتماعی طور پر عمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہے

1·عبادات اور دینی کاموں میں اتنا مصروف نا ہو جائے کہ انسان اپنی دنیاوی ذمہ داریوں اور حقوق العباد کو فراموش کردے۔

2· دنیا پرستی میں اتنے منہمک نا ہوجائین کہ آخرت اور اس کے تقاضے مکمل طور پر فراموش ہو جائیں۔

3· غیر مسلموں کے ساتھ اچھا سلوک کرکے انہیں اسلام کی طرف مائل کریں بجائے ان کے ساتھ نفرت اور حقارت سے پیش آ یئں کہ وہ دین اسلام سے نفرت محسوس کریں۔

4· دوسرے کے نقطہ ہائے نظر کے ساتھ افہام و تفہیم کے رویہ اپنایئں بجائے ان سےطعن و تشنیع اور فتوے بازی کا رویہ اختیار کریں ۔

5·دوسرے کسی بھی فرقے پر جملے بازیوں سے گریز کریں اور ان کے نقاصانات اور غم میں برابر کے شریک رہیں۔

6·جو جو ہم سے منسلک ہے ان کے حقوق دیانت داری سے ادا کریں ۔

7- اپنے اپنے وطن کی قومی زبان کو فروغ دیجئے ۔۔ رومن اردو میں مت لکھئے ۔ یقین کیجئے جن زبانوں کے رسم الخط ختم ہوجاتے ہیں وہ زبان مر جاتی ہے ۔ سو کوشش کیجئے کہ اپنی ٹائم لائن پراپنی بات قومی لینگوئج یعنی زبان میں کیجئے ۔۔ مثلا اردو ، انگریزی ، پنجابی ، بنگالی ، ہندی وغیرہ ۔ لیکن جب کسی کی پوسٹ پر تبصرہ کریں تو کوشش کیجئے کہ وہی زبان ہو جس میں پوسٹ لکھی ہوئی ہے ۔

میری اپنے ہم وطنوں سے گزارش ہے کہ ضرور ہی اردو کی ترویج میں حصہ لیجئے ۔ رومن اردو میں مت لکھئے ۔ اب تو موبائل میں بھی ان بلٹ اردو کا سافٹ ویئر آ چکا ہے ۔ اورجن کے پاس ان بلٹ اردو سافٹ ویئر کی سہولت نہیں ہے ۔ وہ اس لنک سے استفادہ کر لیں ۔

http://www.mbilalm.com/urdu-installer.php

8۔ کسی بھی پوسٹ پر اپنا نقطہ نظر احسن طریقے اور باہم عزت کا لہجہ رکھتے ہوئے نرمی سے کیجئے ۔ اور جتنا ممکن ہو سکے نفس مضمون کے قریب رہیئے اور اگر کوئی آپ سے متفق نہیں ہے تو بات مزید مت بڑھایئے اور اپنے احباب کو موقع دیجئے کہ وہ سکون اور تسلی سے تفکر کر سکیں اور آپ کی بات کی تہہ تک پہنچ سکیں ۔ یہ بات پیش نظر رہے کہ کسی کو کسی کی بات ماننے پر پابند نہیں کیا جا سکتا اور نا ہی ہمیں کرنا چاہیئے ۔

9- ہر ممکن ایک دوسرے کی عزت کیجئے اور بہترین عزت کرنا وہ ہوتی ہے جو اس کی عدم موجودگی میں بھی برقرا رکھی جائے ۔

10۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ معاشرتی اور سماجی پہلوؤں پر پوسٹ لگاؤں تو میری درخواست ہے کہ کسی کے دین ، مذہب اور مسلک کو ہر گزنشانہ نا بنائیں کہ یہ ہر فرد کا ذاتی فیصلہ ہے ۔

11۔ جس وطن ثانی میں بھی آپ رہتے ہیں اس کی عزت ، حرمت ، قانون کی پاسداری اور وفاداری کو ہر حال میں مقدم رکھئے ۔

12 ۔ مطالعہ کا شوق پیدا کیجئے ، مثبت سوچ کو فروغ دیجئے ، اور خوش اخلاقی کا دامن بولنے اور لکھنے میں کبھی ہاتھ سے نا چھوٹے ۔

(القصص:28/ 83)
’’ یہ آخری گھر ہم ان لوگوں کے لئے بناتے ہیں جو زمین میں نہ بلندی کا ارادہ رکھتے ہیں نہ فساد کا اور اچھا انجام پرہیز گاروں کے لئے ہے۔‘‘

اللہ پاک ہم سب پر سدا مہربان رہے
دعاگو
ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY